سابق بھارتی بلے باز وریندرسہواگ کنگز الیون پنجاب کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ مقرر

منگل 24 جنوری 2017 17:39

سابق بھارتی بلے باز وریندرسہواگ کنگز الیون پنجاب کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ مقرر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ مقرر ہو گئے۔ سہواگ 2014ء اور 2015ء میں بحیثیت بلے باز کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

2016ء میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے ساتھ بطور مینٹر فرائض انجام دیئے۔ سہواگ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنگز الیون پنجاب کا کرکٹ آپریشنز کا سربراہ مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 17:39:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :