بھارت اور انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ پرسوں ممبئی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 4 فروری 2017 11:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ پرسوں پیر کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارت یوتھ کو پانچ میچوں کی سیریز 2-1 کی برتری حاصل ہے ،ْپہلے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے 23 رنز سے فتح حاصل کی، دوسرے میچ میں بھارت 129 رنز اور تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2017 - 11:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :