لوئردیر:میدان میں شدت پسندوں کےمشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری، متعدد شدت پسند ہلاک لوئر دیر:میدان میں صبح سات بجےسےشام چار بجے تک کرفیو میں نرمی

بدھ 27 مئی 2009 10:58

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27مئی 2009 ء) مالاکنڈڈویژن کےاضلاع بونیر، اور لوئر دیر میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے،لوئر دیر کے علاقے میدان میں فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں متعدد شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ میدان میں صبح سات بجےسےشام چار بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل ادینزئی میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں وقفہ رہے گا،بونیر کے علاقوں گدیزئی،سلارزئی ، گوکندمیں فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ بونیرمیں دوپہر ایک بجے سےشام سات بجے تک کرفیو میں وقفہ دیا گیا ہے،مالا کنڈ میں تیرہویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔مسلسل کرفیو کے باعث بٹ خیلہ کی تین لاکھ کے قریب آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں