جماعت اسلامی میرپور برڑوکی جانب سے مدرسہ تفہیم القرآن رانجھا پور میں تقریب ختم القرآن کا انعقاد

منگل 25 اپریل 2017 23:34

جیکب آباد-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) جماعت اسلامی میرپور برڑوکی جانب سے مدرسہ تفہیم القرآن رانجھا پور میں تقریب ختم القرآن منعقد کی گئی جس میں طلبہ اور طالباتنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خاص انجنیئر اعجاز احمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 26 اگست 1941 ء اپنے قیام سے لیکر (نفاذ اسلام) یعنی اللہ کی زمین اللہ کا نظام قائم کرنے کے لئے سرگرداں ہے۔

جماعت اسلامی ایک امت ہے جس میں تمام مسلمہ مسالک کے لوگ بغیر کسی تعصب کے بڑے پیمانے میں شامل ہیں جو غلبہ دین کے لئے انبیاء علیہ السلام کی کوششوں ، کاوشوں اور مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کی جماعت اسلامی کی دعوت و عقیدہ کلمہ طیبہ ہے اور دور رنگی ، منافقت کو نہ صرف اپنے آپ سے بلکہ معاشرے سے ختم کرکے ظالم و جابر اور فاسق و فاجر لوگوں کو اقتدار سے ہٹاکر نیک و صالح لوگوںکو ایوانوں تک پہنچانہ ہے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی شورائیت کے نظام پر قائم ہے اور یہی سبب ہے کہ نہ ماضی میں کسی گروپ میں بٹی اور نہ انشاء اللہ مستقبل میں وہ کسی گروپ میں بٹ سکتی ہے ۔ جماعت اسلامی خالصتن دین اسلام میں دیے ہوئے تقویٰ کے معیار پر اپنے امراء کا انتخاب کرتی رہی اگر آپ غور کریں تو سید ابو الااعلیٰ مودودی رحہ لیکر سراج الحق تک کوئی بھی امیر نہ تو کوئی ایک خاندان سے ہیں اور نہ ہی کسی ایک مدرسے یا تعلیم ادارے سے وابستہ ہیں۔

بعدا زاں محمد حنیف نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک اور قومیں اپنے اپنے آئین اور دستور رکھتے ہیں مگر امت مسلمہ کا ایک ہی دستور وہ قرآن الکریم ہے۔ قرآن گھٹا ٹوپ اندہیروں میں روشنیوں کامینار ،گہری جہالت میں علم کا خزانہ ، کھرے اور کھوٹے کو ظاہر کرنے والا فرقان الحمید قرآن کریم ہے۔ آج اس محفل کا پیغام ہے یہ کہ دنیا کی تمام باطل قوتیں اپنے پورے جدید لائولشکر کے ساتھ اس بات پر تلے ہوئے ہیں کہ قران کریم کی تعلیمات کو بند کیا جائے مگر آج ان کو بڑی تکلیف ہوئی ہوگی جب ایک دور درازسخت گرمی کے شہر جیکب آباد کے چھوٹے سے گائوں رانجھاپور مدرسے سے ان کے سیٹلائیٹ تک بچوں کے منہ سے قرآن کی فریکیونسی پہنچ رہیں ہے تو یہ اپنے آپ کو ناکام و نامراد سمجھنے کے سواء کچھ نہیں کہہ سکتے ،قرآن کتاب انقلاب ہے جو دلوں اور دماغوںکو مسخرکرتا ہے، زندگی کی علامت ہے اور روح کے اطمینان کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں حافظ قاری عبدالحکیم نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہم اس پسماندہ علائقے میںایک سو،ْ زائد بچوں کو قرآن اس لئے تعلیم دے رہیں ہیںتاکہ ہمیں اللہ کی رضا حاصل ہوسکے، انہوں نے تقریب میں آئے ہوئے مہماناں خصوصا جے یو آئی کے حزب اللہ ظفر دایو اور مرکزی مرکز تبلیغ جماعت کے پیش امام حافظ غلام رسول برڑو ، محمد عمر سہاگ اور ہدایت اللہ رند نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں