مستونگ حملے میں کون ملوث ہے ،کس نے حملہ کیاہے، یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں،عبدالغفورحیدری

لگتاہے کہ ماضی کی طرح اس حملے کی رپورٹ بھی نہیں آئے گی ،چوہدری نثار یا کسی بڑے قائد کے استعفیٰ کے نہیں بلکہ قومی یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کیاجاسکتاہے ،جو قوتیں ہم پر حملہ کررہی ہیں ہم ان کو جانتے ہیں وقت آنے پر سب کچھ ظاہر ہوجائے گا ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں عیادت کے لیے جے یوآئی جیکب آبادکے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو

پیر 15 مئی 2017 16:17

مستونگ حملے میں کون ملوث ہے ،کس نے حملہ کیاہے، یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں،عبدالغفورحیدری
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ مستونگ حملے میں کون ملوث ہے اورکس نے حملہ کیاہے ،یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں، لگتاہے کہ ماضی کی طرح اس حملے کی رپورٹ بھی نہیں آئے گی ،چوہدری نثار یا کسی بڑے قائد کے استعفیٰ کے نہیں بلکہ قومی یکجہتی سے ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کیاجاسکتاہے ،جو قوتیں ہم پر حملہ کررہی ہیں ہم ان کو جانتے ہیں وقت آنے پر سب کچھ ظاہر ہوجائے گا ۔

وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں عیادت کے لیے جے یوآئی جیکب آبادکے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ خلیل احمد ،ابراہیم لہڑی ،مولانا عبدالجباررند،حماد اللہ انصاری اوردیگر بھی موجودتھے ،مولانا عبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ مجھ پر حملے میں کون ملوث ہے اورحملے کے متعلق کتنی پیش رفت ہوئی ہے یہ تفتیشی ادارے ہی بتاسکتے ہیں ،ماضی میں مولانا فضل الرحمن پرخودکش حملے ہوئے لیکن آج تک ان کی رپورٹ نہیںملی ،اس سے لگتاہے کہ مجھ پر حملے کی رپورٹ بھی نہیں آئے گی ،جن ملک دشمن قوتوں نے مجھ پر اورمولانافضل الرحمن پر حملے کیے ہیں ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مشن سے کبھی دستبردارنہیں ہوں گے ہمارامشن جاری رہے گا ،صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ’’ جب کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ ہواتھا اس وقت چوہدری نثار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاگیاتھا کیا اب بھی استعفیٰ کا مطالبہ ہوگا‘‘ کے جواب میں کہاکہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا یہ فیصلہ پارٹی نے کرناہے کہ چوہدری نثار کے استعفیٰ سے مسئلہ حل ہوگا یا کسی بڑے صاحب کے استعفیٰ سے یا پھر ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا ،انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کا تعاقب یکجہتی سے کرکے ان کو شکست دے سکتے ہیں یہ نہیں کہ افراتفری پھیلائیں اور ہمارے اندر یکجہتی نہ ہو جن قوتوں نے آج تک ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا وہ قوتیں ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم رہے اورپاکستان میں معاشی استحکام نہ ہو ان دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے ہم نے ایک معاشی سفر شروع کیاہے پاکستان اس منصوبے سے اپنے پائوں پر کھڑاہوگا سی پیک پاکستان کے دشمنون کو چبھ رہاہے اس لیے وہ دشمن اپنی حرکتیں کررہے ہیں لیکن ہم پرعزم ہیں ہماری قوم پرعزم ہے سی پیک کے حوالے سے جو ہم نے معاشی سفر شروع کیاہے وہ جاری رہے گا،مولانا عبدالغفورحیدری نے گواردر میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن نفرتیں پھیلانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن قوم ملک دشمنوں کے عزائم کو جانتی ہے اتحاد اوریکجہتی سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں