جیکب آباد،معیاد ختم ہونے کے باوجود ہندوپنچائت کے الیکشن نہ ہوئے

ہندوبرادری مایوسی کاشکار، لعل چند پر پنچائت پر قابض ہونے کاالزام موجودہ باڈی الیکشن نہ کراکر آئین کی خلاف ورزی کررہی اور غیر قانونی طریقے سے پنچائت پرقابض ہے،راج کمار

منگل 11 جولائی 2017 20:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) معیاد ختم ہونے کے باوجود ہندوپنچائت کی الیکشن نہ ہوئی ہندوبرادری مایوسی کاشکار لعل چند پر پنچائت پر قابض ہونے کاالزام تفصیلات کے مطابق پوج ہندوپنچائت جیک آباد کی موجودہ باڈی کی معیادپوری ہونے کے باوجود تاحال الیکشن نہیں کرائی گئی ہے موجودہ باڈی اپریل سال 2015میں ختم ہوگئی ہے جس کو دوسال ہونے کو ہے جس کے باعث ہندوبرادری شدید مایوسی کاشکارہے ہندوبرادری کا کہناہے کہ الیکشن جمہوری روایت ہے جس کو برقرار رکھاجائے معیاد پوری ہونے کے باوجود موجودہ باڈی استعفیٰ کیوں نہیں دیتی ،راج کمار ،پرکاش لعل باغزئی اوردیگر نے کہاکہ موجودہ باڈی الیکشن نہ کراکر آئین کی خلاف ورزی کررہی اور غیر قانونی طریقے سے پنچائت پرقابض ہے سابق صدر ہندوپنچائت بابو مہیش لاکھانی کاکہناتھاکہ لعل چند ہندوبرادری میں اپنا اعتماد کھوچکاہے اس کی باڈی ٹوٹ گئی ہے کیونکہ چارمیںسے تین عہدیداروں نے استعفیٰ دے دی ہے انہوں نے کہاکہ غیر متعلقہ لوگ ہندوپنچائت میں مداخلت کررہے ہیں اوروہی پنچائت کی الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ضلع انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور الیکشن کرائی جائے تاکہ ہندوبرادری اپنے نمائندے چن سکیں ہندوپنچائت کو ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزمیں کرپشن کی گئی ہے جس کی پائی پائی کاحساب لیں گے ہندوپنچائت کے موجودہ صدر لعل چند سیتلانی کاکہناتھاکہ جب تک بابو مہیش پنچائت کی پراپرٹی پر کیاگیا قبضہ ختم نہیں کرتے الیکشن نہیں کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں