جیکب آباد،یوم دفاع کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 6 ستمبر 2017 18:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) یوم دفاع کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جیکب آباد کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے صحابہ چوک پر شمع روشن کی گئیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء راز خان پٹھان نے کارکنان کے ہمراہ خون کے دیئے روشن کئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع کر کے پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں