ملازمین کو حقوق دلانے کا عزم کیا ہے ، امان اللہ مشوانی

ملازم متحد ہوں اتحاد میں طاقت ہے کلرکس محکمے کی ریڑھ کی ہڈی ہیںانہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتاملا، نائب صدر ایپکا سندھ

بدھ 8 نومبر 2017 19:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2017ء) ملازمین کو حقوق دلانے کا عزم کیا ہے اس سلسلے میں جدوجہد کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ایپکاکے مرکزی نائب صدر امان اللہ مشوانی، ایپکاسندھ کے صدر دائود انڑ،مقبول مھر نے جیکب آباد کی ڈی او سیکنڈری آفیس میں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ملازم متحد ہوں اتحاد میں طاقت ہے کلرکس محکمے کی ریڑھ کی ہڈی ہیںانہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتاملازمین کی ترقی ،سن کوٹا سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ملازمین کو اکیلا نہیں چھوڑیںگے انکے ساتھ ہیںتمام مسائل حل کئے جائیں گے جلد انہیںخوشخبری ملے گی اجلاس میں ڈویژنل صدر رفیق جتوئی،عبد العلیم ،عبدالنبی دایو،ضلع شکارپور کے صدرعبدالوہاب کاغذی،مجاہد بلوچ و دیگر نے شرکت کیاس موقع پر ایپکا کے شہید رہنما عبدالقدوس آفریدی،عبدالواحد سرکی کے ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس سے ایپکا جیکب آباد کے صدر نصراللہ ڈومکی ،جنرل سیکریٹری فتح محمد ابڑونے محکمہ بلدیہ،ورکس اینڈ سروسز،محکمہ بہبود آبادی،محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے مسائل پیش کئے ایجوکیشن یونٹ کے صدر خیر محمد میر جت،محمد علی لاشاری،ممتاز کناسرو،جمع خاصخیلی،دولت جکھرانیاور دیگر نے بھی خطاب کیااس سے قبل ایپکا رہنمائوں کی جیکب آبادآمد پر ناک شاندار استقبال کیا گیا اور جلوس کی صورت میں شہرلایا گیا جہاں مہمانوں کو اجرک کے تحفے دئے گئے اور پھولوںکے ہا ر پہنائے گئے اجلاس میں رحیم اللہ ابڑو ،ضمیر سومرو،نثار عمرانی،سمیت ضلع بھر سے مختلف محکموں کے کلرکس نے بڑی تعداد میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں