جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے سول ہسپتال جیکب آباد میں معصوم بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر 15جنور ی سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقعے پر ڈاکٹر اشوک کھیٹپال ،ڈاکٹر صادق لاشاری و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے بتایہ کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع جیکب آباد میں 2لاکھ 48 ہزار 429 پیدائش سے لیکر 5 سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے والدین گھر گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں اس موقعے پر پولیو سے پاک پاکستان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں