میر بابل خان جکھرانی آئندہ انتخابات میں اپنے بیٹے کے الیکشن لڑنے کا اعلان

منگل 13 مارچ 2018 19:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی کی سیاست سے رٹائرمنٹ کے اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر سیاست میں انٹری ، آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور بیٹے کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی نے جیکب آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران شہر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپیوں کی بدعنوانی کی گئی ہے جس میں منتخب نمائندے ملوث ہیں،معلوم نہیں ہوتا کہ نیب اور سپریم کورٹ اس بدعنوانی کا نوٹیس کیوں نہیں لے رہی، انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ آج کی پی پی ظالموں کی پارٹی بن چکی ہے، اس لیئے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حصہ نہیں لوں گا میں آزاد حیثیت سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ کرونگا جیکب آباد کی عوام میرے ساتھ ہے اور انشاء اللہ عوامی طاقت سے کرپٹ نمائندوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میںقومی اور صوبائی اسمبلی کا رکن رہ چکا ہوں لیکن عوامی مسائل پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور شہر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اگر میری شخصیت اور ماضی پر کوئی داغ نہیں ہے تو عوام مجھے ووٹ کرے،انہوں نے کہا کہ ظالموں کے سامنے جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے اور 2018کے انتخابات میں شہر کی بہتری کے لیئے مخلص لوگوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے این اے 196سے آزاد امیدوار یا عوامی حمایت یافتہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے، یاد رہے کہ میر بابل خان جکھرانی نے کچھ عرصہ قبل سیاست سے رٹائرمنٹ کااعلان کیا تھاگذشتہ کئی سالوںسے ان کے اپنے بیٹے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی کے ساتھ اختلافات چل رہے ہیں اور وہ اپنے ہی بیٹے کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں