شہباز شریف نے رہنمائوں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا

(ن) لیگ کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،منفی ہتھکنڈوں سے انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے گرفتار ی کے علاوہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا رہا ہے ، فی الفور رہاکیا جائے ‘خط میں مطالبہ

جمعرات 12 جولائی 2018 21:38

شہباز شریف نے رہنمائوں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کارکنوں کو گرفتار ی کے علاوہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

انہوں نے خط میں کہاکہ لیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہمارے 169ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا چکا ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، منفی ہتھکنڈوں سے الیکشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے رہنمائوں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سپریم کو رٹ کو بھی یہ خط ارسال کر رہا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں