عمران خان کا انتخابی مہم لا ہور میں ختم کر نے کا فیصلہ

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم لاہور میں ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انتخابی مہم کے آخری دن لاہور میں گزاریں گے۔ اتوار کو تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونے والی انتخابی مہم کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 18 جولائی کو این اے 123 میں جائیں گے، آخری دنوں میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، اس سلسلے میں لاہور کے تمام حلقوں میں انتخابی ریلیاں اور جلسے کیے جائیں گے،19جولائی کا دن قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں گزارا جائے گا، ان حلقوں میں این اے 133، این اے 135 اور 136 شامل ہیں۔

انتخابی پلان کے مطابق 21 جولائی کا دن نہایت مصروف گزرے گا، عمران خان اس دن حلقہ این اے 124، 125، 126، 127 اور 129 جائیں گے۔

(جاری ہے)

جولائی پی ٹی آئی کے انتخابی مہم کا آخری دن ہے، یہ بھی انتہائی مصروف گزرے گا، عمران خان این اے 128، 130، 131، 132 اور 134 کا دورہ کریں گے۔میڈیا پر تحریک انصاف کے سینئر ترجمان افتخار درانی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے قبل کا ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں گے، 22 جولائی کا دن کراچی میں جب کہ انتخابات سے ایک دن قبل اسلام آباد واپس چلے جائیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کیا تھا، جب کہ آخری جلسہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونا تھا تاہم اسے منسوخ کر کے آخری جلسہ لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں