ایان علی کے جیل جانے کا سب سے بڑا فائدہ مریم نواز کو ہوا

مریم نواز کو ایان علی کا شکر گزار ہونا چاہئیے کیونکہ ایان علی کی وجہ سے ہی جیل کو جدید طریقے سے سجایا گیا تھا، معروف صحافی عامر متین کا دلچسپ تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 15:32

ایان علی کے جیل جانے کا سب سے بڑا فائدہ مریم نواز کو ہوا
لاہور (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جولائی 2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ایان علی کو جب کرنسی اسمگلنگ کیس میں جیل بھیجا گیا تھا تو اس وقت جیل کی حالت سنواری گئی تھی۔عامر متین کا کہنا تھا کہ ایان علی کے جیل جانے سے مریم بی بی کا ایک فائدہ ہوا ہے۔

کیونکہ اس جیل کو ایان علی کے لیے جدید طریقے سے سجایا گیا تھا۔اس لیے مریم نواز کو ایان علی کا شکر گزار ہونا چاہئیے کہ ایان علی کے جیل جانے کی وجہ سے جیل کی حالت بہتر ہوئی۔یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو الاٹ کی جانے والی اڈیالہ جیل کی بیرکس سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان بیرکس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور کرنسی اسمگلنگ کیس میں مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی قید رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی والی بیرک جبکہ مریم نواز کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ یوسف رضاگیلانی کو نیب ریفرنس میں کچھ عرصہ اڈیالہ جیل میں قیام کرنا پڑا تھا جبکہ ایان علی کو5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں اسلام آبادائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر انہیں کئی ماہ جیل میں بھی قید رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان علی کو مضبوط سیاسی پشت پناہی حاصل تھی جس کی وجہ سے جیل میں بھی وہ شہزادیوں کی طرح رہتی تھیں۔اس کے علاوہ ایان علی کی وجہ سے ہی جیل کی حالت کو سنوارا گیا تھا۔ایان علی جب پیشیاں بگھتنے جاتی تھیں  تو ان کا لباس اور چال ڈھال بھی میڈیا میں خبروں کی زینت بنا رہتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں