لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا ایف آئی اے کو 27 جولائی کوعابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم

عابد باکسر کیخلاف پاکستان میں قتل کے مقدمات درج ہیں، خدشہ ہے کہ حکومتی ایما پر عابد باکسر کو قتل کر دیا جائے گا‘ قائم مقام چیف جسٹس

بدھ 18 جولائی 2018 17:55

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا ایف آئی اے کو 27 جولائی کوعابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے ایف آئی اے کو 27 جولائی کوعابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر ٹیپوکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کیخلاف پاکستان میں قتل کے مقدمات درج ہیں، خدشہ ہے کہ حکومتی ایما پر عابد باکسر کو قتل کر دیا جائے گا، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی جان کے تحفظ کا حکم دیا جائے عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ظفر گیلانی پیش ہوئے، لا افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عابد باکسر کو19 فروری کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ آگاہ نہیں کہ عابد باکسر اس وقت ایف آئی اے یا پولیس سمیت کس ادارے کی تحویل میں ہے عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو عابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں