کارکنان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا کردار اداکریں،ارمغان صادق

جمعہ 20 جولائی 2018 23:12

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کے مرکز ی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی غریب دشمن جماعتیں ہیں جوکہ اپنے اپنے دور حکومت میں غریب اور عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کر سکی ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ،25جولائی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوںکے بہتر مستقبل کے لیے اُٹھ کھڑے ہو نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کارکنان اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالا تر ہو کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا کردار اداکریں،ن لیگ کا اقتدار ختم ہوگیا ہے اور اب روشن امکان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور آپ کی جستجو سے تحریک انصاف کی کامیابی ممکن دکھائی دے رہی ہے، اب ہر ووٹرز‘ سپوٹرز اور کارکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھا کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں