شہداء کے خون کا حساب لینے کیلئے میدانِ عمل میں اٴْترے ہیں، نواب ایاز خان جوگیزئی

پشتونوں کی مزید تباہی اور بربادی پر خاموش نہیں رہ سکتے ،کوئی ہمیں برباد کرکے خود خوشحال نہیں رہ سکتا، عبید اللہ بابت ،عارفہ صدیق و دیگر کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:41

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما اراکین اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی، عبید اللہ بابت ،عارفہ صدیق ،ڈاکٹر عالم مسعود نے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد لاپتہ پشتونوں بیواؤں اور یتیموں کے آنسوں اور شہداء کے خون کا حساب لینے کیلئے میدانِ عمل میں اٴْترے ہیں پشتونوں کی مزید تباہی اور بربادی پر خاموش نہیں رہ سکتے کوئی ہمیں برباد کرکے خود خوشحال نہیں رہ سکتا پشتونوں کی سرزمین اور وسائل پر قبضے کیلئے پنجاب اور ادارے پشتونوں کو جان بوجھ کر دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پنجاب احمد شاہ ابدالی کی فتوحات بھول جائے گا یہ بات انہوں نے ہفتے کو قلعہ سیف اللہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہی، مقررین نے کہا کہ پشتونوں کا ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے ہزاروں کی تعداد میں معتبرین اور اہل قلم کے جنازے اٴْٹھائے گئے جب پشتون حقوق کیلئے نکلتے ہیں توایجنٹ کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ حکمران خود امریکہ کے ایجنٹ اور پشتونوں کے قتل عام میں ملوث ہیں آرمی پبلک سکول کے بچوں، کوئٹہ کے وکلاء اور نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو انہی اداروں نے پناہ دے رکھی ہے ہر چیک پوسٹ پر تلاشی لیکر پشتون قوم کے معتبرین اور خواتین لی تذلیل کی جارہی ہے تلاشی لے بہانے پشتونوں کے گھروں سے زیورات چوری کرنا معمو ل بن گیا ہے میروائس اور احمد شاہ ابدالی کے بچوں پر اپنی سرزمین پر گھیرا تنگ کیا جارہا ہے پنجاب کی سازش نے پشتون قوم کو تقسیم کرکے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے روس اور نیٹو کے اسلحے ہماری سرزمین پر استعمال کرکے ہمارا ہی خون بہایا گیا ضرب عضب خیبر پختونخواہ کے پشتونوں کے ضرب عذاب بنا ہوا ہے اصل دہشت گردوں کوماہ قبل وزیرستان سے نکل جانے کا موقع دیا گیا دہشت گردوں کے نکل جانے کے بعد خاص کر وزیر اور محسود قوم کے معتبرین کو چھن چھن کرمارا گیا اور پشتونوں کی سرزمین پر ڈراؤن حملے کرائے گئے جس میں روس چائنا کا اسلحہ اور سعودی عرب کے ریال استعمال ہوگئے کراچی میں راؤانور سمیت ہزاروں انسانوں کے قاتل راؤانور مفرور نہیں انہیں طاقتور ہاتھوں نے پناہ دے رکھی ہے راؤانور کو جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اگر راؤانور عدالت کے سامنے آئے تو مجرمانہ چہرے سامنے آجائیں گے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث بڑے بڑے نام بے نقاب ہوجائیںگے آصف علی زرداری نے راؤانور کو بہادر کہہ کر پشتون دشمنی کا ثبوت دے دیا جلسے سے پی ٹی ایم کے خان زمان کاکڑ محسن خان داور ملک علی وزیر عبداللہ ننگیال شمس رودوال ظریف صباء محیب اللہ خان شیراز معصوم خان میرزئی اور جمعیت علماء اسلام کے مولانا یارمحمدمیرزئی جمعت نظریاتی کے مولانا عبدالرؤف میرزئی پاکستان تحریک انصاف کے حاجی شمس الدین جلالزئی اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ انجمن تاجران کے فیض اللہ کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے عبداللہ جان میرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست پر پنجاب قابض ہے پاکستان میں پنجاب پشتون اور بلوچ کی موت پر پیسہ کما رہا ہے پشتونوں کی موت میں پنجاب کی بقا ہے پشتونوں کا استعمال کر کیانہیں حقوق سے دستبردار کیا جارہا ہے ملک پنجاب کی جاگیربنی ہوئی ہے فوج میں پشتون کی ترقی پشتون روایات سے بیزاری سے منسلک کیا گیا ہے ملک میں سوتیلی ماں کی سلوک پشتونوں کے ساتھ جاری ہے وزیروں اور مسعودوں کی جائیدادیں مالِ غنیمت سمجھا جارہا ہے عدالت بھی فوج کے قصیدے گارہے ہیں عدالتی امریت کی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے اپنے حقوق پر اختیار آئین کے رو سے چاہتے ہیں پشتونوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ رہا ہے جس کے مذمت کیلئے میدانِ عمل میں نکلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں