سبی میں تحریک انصاف کی ریلی پر دھماکہ دردناک اور افسوسناک ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی

جمعہ 2 فروری 2024 22:28

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حلقہ پی بی 3 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولان محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ سبی میں تحریک انصاف کی ریلی پر دھماکہ درناک اور افسوسناک ہے اس میں چار افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں مچھ، کولپور میں دھماکے کرنا الیکشن کو ناکام اور ملتوی کرنے کے لئے ایک سازش ہے ملک دشمن عناصر اس میں ملوث ہیں مگر پاکستان اور بلوچستان کے عوام ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہیں شہداء سے غیور عوام پاک فوج کے حوصلہ ہرگز پست نہیں ہوسکتے ہیں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے عوام حکومت پاک افواج انتظامیہ، پولیس ، لیویز، ایف سی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں