ساہیوال ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی ساہیوال اور ان کے ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ , د و نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) تھانہ سی ٹی ڈی لاہور نے شاداب ٹائون موڑ پر ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی ساہیوال مرزا محمدآصف اور ان کے ڈرائیور سعید احمد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے د و نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مرزا محمد آصف کو تشویشن ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جب ڈسٹرکٹ افسر مرزا محمد آصف کو انکا ڈرائیور سعید احمد اپنی کار 8641ایل ای میں صبح 9بجے دفتر لیکر آرہے تھے تو شاداب ٹائون کے موڑ جی ٹی روڈ ساہیوال پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جس پر پولیس نے سی ٹی ڈی کے انسپکٹر آصف کمال کی مدعیت میںنامعلوم ملزموں کے خلاف -427-186-353-324اور34ت پ اور7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک حملہ آور وں کا سراغ نہیں چل سکا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی لاہورنے دہشت گردی کے مبنیہ حملے کی وجہ سے لاہور میں درج کیا ہے اور تھانہ غلہ منڈی پولیس کی بجائے تفتیش سی ٹی ڈی ساہیوال کے محمد عادل انسپکٹر کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں