
فراڈ بھی شر مندہ ہو جائے
بدھ 24 فروری 2016

عامر خان
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے اپنے آغاز سے اختتام کی طرف گامزن ہے اس کے آغازسے اب تک لاکھوں کا فراڈ ہوچکا پر اس کے اختتام پر اس بھی زیادہ کی تیاری کی جارہی ہے اس سب کا احوال گوش گزار ہے اس پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق عورتوں اورگھرانوں میں مالی امداد کرنا ہے اس پروگرام میں ہر تین ماہ بعد قسط دی جاتی ہے اور یہ رقم خاتون خانہ کی ملکیت ہوتی ہے ۔
(جاری ہے)
اب جو فراڈ ہونے جا رہا کچھ اس کے بارے میں بھی بتا دوں اس سارے فراڈ کے دوران کچھ ایسے کارڈ بھی جو ٹھیک نہ ہو سکے اس میں اقساط آتی رہی ہر ایسے کارڈ میں اچھی خاصی رقم اکٹھی ہوگی ایسے کارڈ میں سے بنک نے رقم واپس نکال لی اور اب یہ رقم واپس کر نے کی افواہ گردش کر رہی ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو ہر کارڈ میں اچھی خاصی موٹی رقم واپس آئے گی اب فراڈ کرنے والے حضرات کو بھی اس کا پتا چل گیا اور اس بار یہ فراڈ ہزاروں سے نکل کر لاکھوں کروڑوں میں پہنچ جائے گا ان ایجنٹ حضرات نے لوگوں کے شناختی بے نظیر کارڈ رکھنے شروع کر دئے ہیں تاکہ بعد میں عملے کی ملی بھگت سے عورتوں کے انگھوٹھے لگوا کررقم نکلواکر کچھ اُن میں تقسیم کر کے باقی خود کھا جائے گے فراڈ کرنے والے حضرات ایک بار پھر تیا ری پکڑ چکے ہیں اور کارڈ ٹھیک کروا کر دینے کے ریٹ بھی نکل چکے ہیں ۔ ۔
ٓہم میں سے ہرانسا ن ایک دفعہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچھے بے شک ہم میں سے کوئی جتنا بھی طاقتور ہے بے شک وہ کوئی سرکاری افسر ہے ،جج ،وکیل،پولیس افسر،وزیر سیاست دان یا پھر کوئی بہت بڑا تاجر ہے یا کوئی بہت بڑا صحافی ہے ہم سب جانتے ہیں موت آنی ہے پر موت اچانک آجائے ہم روڑکے کسی حادثے میں مر جائیں یا ہارٹ اٹیک سے مر جائیں یا پانی ہمارے حلق سے بھی نیچے بھی نہ اترے اور ہماری موت واقع ہو جائے یا ہم اس سب سے بچ جائیں روڑ حادثے میں بھی بچ جائیں ہم صرف ٹانگوں سے مفلوج ہو جائیں یا ہارٹ اٹیک سے بھی بچ جائیں اورہماری زندگی بستر پر آجائے ۔ایسے میں گھر فاقوں کی نوبت اور قرض ہو جائے میری آپکی ماں ،بہن۔بیٹی بہو اس حکومتی امداد کے حصول کے لیے گھر سے نکلتی ہے دن بھر لمبی قطار میں لگ کر واپس آجاتی ہے نامحرم مردوں کے سا منے منت سماجت کرتی ہے ہاتھ جوڑتی روتی دھتکار دی جاتی ہو نازیباہ فحش جملے سن کر بھی برداشت کرتی ہو اور جب اپنی عزت بچا کر یا گھنوا کر امداد ملنے کا وقت آئے تو کوئی ایجنٹ درمیان میں آکر اس کے پیسے کھا جائے وہ واپس گھر آئے تو اس کے چہرے پے صرف موت کی زردی ہو اور کچھ نہیں ۔یہ ایک ایسا فراڈہے جس سے لفظ فراڈ بھی شرمندہ ہوجائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عامر خان کے کالمز
-
فراڈ بھی شر مندہ ہو جائے
بدھ 24 فروری 2016
-
سوشل میڈیا اہم ستون
جمعہ 22 جنوری 2016
-
میڈیاکے احتساب تک
جمعرات 14 جنوری 2016
-
انقلابی لوگوں تک
جمعرات 17 دسمبر 2015
-
سانحہ سندر کے اصل حقائق تک
بدھ 11 نومبر 2015
-
ماروی میمن سے چوہدری عمران تک
بدھ 30 ستمبر 2015
-
ماروی میمن سے اعتراف جرم تک
بدھ 16 ستمبر 2015
-
معصوم وزیراعلیٰ پنجاب کی بیداری تک۔۔۔۔۔
جمعہ 29 مئی 2015
عامر خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.