یہاں کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی
بدھ 1 دسمبر 2021

احمد حسیب
سٹی کرکٹ کلب بیٹھک اعوان آباد نے آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر منعقد کیے گے سٹی کپ کا میدان مار کر ایونٹ کا افتتاحی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پچھلے کچھ عرصے سے بحران کا شکار ہونے کے باوجود سٹی کرکٹ کلب نے ہمت نہ ہاری، وہ کہتے ہیں نہ کہ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ آپکی کامیابی شور مچا دے۔ بلکل ایسا ہی کام سٹی کرکٹ کلب بیٹھک اعوان آباد نے کیا اور گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ہر طرف سٹی کرکٹ کلب بیٹھک اعوان آباد کی شاندار کامیابی کے ہی چرچے ہیں۔ کچھ ذاتی مصروفیات کی بنا پر کلب کی کمپین کو فالو نہیں کر سکا مگر کل وکٹری کے نشان کے ساتھ سٹی کلب کے کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر سینا فخر سے چوڑا ہو گیا۔ الفاظ کے چناؤ میں ریاعت برتتے ہوئے لکھ رہا ہوں کہ کچھ عرصہ قبل اس ٹیم کے ساتھ ایسا برتاؤ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ جیسے یہ ٹیم سرحد پار سے آئی ہو، خیر! الگ کرنا سیاست کا کام ہے اور جوڑنا کھیل کا۔
سٹی کرکٹ کلب اعوان آباد سمیت تمام ٹیمیں خوب ترقی کریں اور کھیل کو پروان چڑھائیں۔ یاد رہے کہ سٹی کرکٹ کلب بیٹھک اعوان آباد وہی کلب ہے جس کا ماضی تابناک رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب کسی بھی ٹورنامنٹ میں باقی حصہ لینے والی ٹیمیں سٹی کرکٹ کلب بیٹھک کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لیے آپس میں مقابلہ کرتی تھیں (یعنی سٹی کلب کا فائنل یقینی ہوتا تھا).
یہ وہی آسمان ہے جس کے حال کے ستارے اس وقت ایکشن میں ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر سٹی کرکٹ کلب کے کپتان کامران افسر، عدنان شیر، عامر غضنفر اور حماد مصطفیٰ سمیت جملہ کھلاڑیوں کو داد دیتا ہوں، میرا دل ان کھلاڑیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ اعداد و شمار کی بات کی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد بوم بوم آفریدی نے شادی کے بعد کھیلے جانے والے پہلے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا وہیں سٹی کرکٹ کلب کے نئے کپتان کامران افسر بھی اس ٹورنامنٹ سے چند روز قبل رشتہ ازدواجی میں منسلک ہوئے اور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں اپنی ٹیم کو چمپیئن بنا دیا اور ساتھ ہی گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں انہوں نے 4 وکٹیں لے کر سیٹس کی تاریخ کو بھی دوہرایا۔ کپتان کامران افسر کو جیت اور شادی کی دو مبارکیں!
جاتے جاتے یہ بھی لکھوں گا کہ کیا یہ کلب جس نے بغیر کسی معاونت، اسپانسر اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے باوجود ضلعی سطح کی ٹیموں کو چت کرکے ایک بڑا ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، ہوم گراؤنڈ کا حقدار نہیں ہے؟ جی جی منسٹر صاحب آپ سے کہہ رہا ہوں۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.