
ویلنٹائن ڈے اور ہماری روایات
ہفتہ 13 فروری 2021

عامر اسماعیل
اعداد و شمار کے مطابق ہر سال ویلنٹائن ڈے پر 15 کروڑ کے قریب مبارک باد کے کارڈز کا تبادلہ ہوتا ہے۔کارڈز بھیجنے کے حوالہ سے کرسمس کے بعد یہ دوسرا بڑا موقع ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
کیتھولک چرچ کی تاریخ میں کم از کم تین مختلف افراد ہیں جن کے نام ویلنٹائن یا ویلنٹینوس تھے۔
ان تمام نے ہی اپنے نظریات اور اصولوں کی خاطر جان دی۔ویلنٹائن ڈے کے بارے میں بہت سے اقوال ہیں اس کی ابتدا کے لئیے کئی ایک واقعات کو منسوب کیا جاتا ہے۔ واقعہ جو بھی ہو جس بھی مقصد کے لئے اس کا آغاز کیا گیا ہو۔لیکن آج اس رسم بد نے طوفان بے حیائی برپا کردیا ہے۔ عفت و عصمت کی عظمت اور رشتہ نکاح کے تقدس کو پامال کردیا اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں آزادی اور بے باکی کو پیدا کردیا ہے۔ معاشرہ کو گندہ کرنے اور حیا و اخلاق کی دھجیاں اڑانے کی اور جنسی بے راہ روی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ تہوار پر سال پاکستان میں بھی دیمک کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔اس دن جو بھی جس کے ساتھ محبت کا دعوی دار ہے سے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہے۔مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ مغربی ممالک کی طرح یہاں بھی عورت کو تماشا بنا دیا جائے۔ حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو لہو و لعب اور جنسی بے راہ روی سے بچانے کے لئیے موٹر اقدامات کرے۔اخبارات کے مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے کسی قسم کےاشتہارات اور پیغامات شائع نہیں کریں گے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔ نئی نسل کی جنسی آوارگی کی طرف رہنمائی کرنے کی بجائےان کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں ۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگر یہ سلسلہ ہونہی چلتا رہا اور تمام ذمہ داران اخلاقیات کے دشمن ان تہواروں سے صرف نظر کرتے رہے تو آج مغرب جس صورت حال سے دوچار ہے۔وطن عزیز میں اس کے پیدا ہونے کو کوئی نہیں روک سکتا۔ہمارے ہاں اس وقت محض ایک قلیل تعداد اس خطرناک اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوئی ہے۔ الحمد للہ ہماری آبادی کی اکثریت اس آگ کی تپش سے اب تک محفوظ ہے۔ ابھی وقت ہے کہ آگے بڑھ کر چند جھاڑیوں کو لگی آگ کو بجھا دیا جائے ورنہ یہ آگ پورے معاشرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
جس قوم کو بھی عزت نسواں عزیز ہے
(فریدی مصباحی)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عامر اسماعیل کے کالمز
-
ماحولیاتی آلودگی اور نجات کا نسخہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
"تعلیم کا مقدمہ"
جمعہ 19 نومبر 2021
-
مسئلہ افغانستان، دو ملاقاتیں، دو بیانیے
منگل 5 اکتوبر 2021
-
ایچ ای سی کا بحران - پس منظر پیش منظر
ہفتہ 10 اپریل 2021
-
"وقف پراپرٹیز ایکٹ اور چند گزارشات "
منگل 6 اپریل 2021
-
پی پی پی کا ویٹو
جمعہ 19 مارچ 2021
-
ویلنٹائن ڈے اور ہماری روایات
ہفتہ 13 فروری 2021
-
”طلبہ یونین کی بحالی اور نیا پاکستان“
منگل 9 فروری 2021
عامر اسماعیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.