
معاشرتی سکون کے لئے زہر قاتل
اتوار 19 مارچ 2017

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
جو شخص کسی کے خلاف جھوٹا الزام لگاتا ہے وہ خود کو دوسرے کا ہمدرد ثابت کرتا ہے اور اپنے آپ کو معتبر گردانتا ہے لیکن فریق مخالف کو بغیر کسی جرم و خطا کے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیتا ہے دراصل ایسا شخص خود ہی یہ سب باتیں پھیلا رہا ہوتا ہے کوئی اس بیان کو درست تسلیم کرلیتا ہے اور خواہ مخوا ہ شک اور بدگمانی اپنے دل میں ڈال لیتا ہے حالانکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تصدیق کرلینی چاہیے اور دوسرے فریق سے بھی وضاحت طلب کرنی چاہیے۔
قرآن حکیم نے اسی لئے حکم دیا ہے کہ جب بھی کوئی فاسق اس قسم کی خبر تمہارے پاس لائے تو اس کی تحقیق کرلیا کرو۔ یہ حکم انفرادی باتوں کے متعلق بھی ہے اور اجتماعی امور سے بھی ہے۔ تہمت، بہتان اور جھوٹے الزام لگانے کو اللہ تعالیٰ نے بدترین جرائم قرار دیا ہے۔ ایسا کرنے والا نہایت کمینہ خصلت ، بد ترین کرادر اور پست ذہنیت کا حامل ہوتا ہے۔ متاثرہ فرد اور اس سے جڑے ہوئے دیگر افراد کا سکون تباہ ہوجاتا ہے اوروہ اس ناکردہ گناہ کی وجہ سے مفت میں بدنام ہوجاتا ہے۔ قرآن حکیم نے اسی لئے اس کو بہت سنگین جرم قرارد یاہے۔ کسی کی عزت اور کردار کو پورے معاشرہ میں رسوا کرنے کے بعد اگر معافی طلب کربھی جائے تو جو نقصان ہو چکا ہوتا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔انہی سماجی رویوں کے باعث دلوں میں دوریاں اور نفرتیں پروان چڑھتی ہیں اور اسلام کی تعلیمات کے سرا سر منافی ہے جو جو دلوں کو جوڑنے آیا تھا لیکن ہماری حالت بقول حالیاس دین میں اب بھائی خود بھائی سے جدا ہے
بخاری اور مسلم میں حضرت ابوہریرہ سے ایک روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔ مسند احمد میں حضرت عبدالرحمٰن بن غنم اور حضرت اسماء بنت یزید سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے اور برترین بندے وہ ہیں جو چغلیاں کھانے والے، دوستوں میں جدائی ڈالنے والے ہیں اور جو اس خواہش اور کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ اللہ کے پاک دامن بندوں کو بدنام اور پریشان کریں۔ قرآن پاک اور رسول اکرم کے ان احکامات کو ہمیں اپنی زندگی کا نصب العین بنا لینا چاہیے اور اگر کوئی بد گمانی پھیلانے کی کوشش کرے تو اسے وہیں روک دیں یا پھر دوسرے فریق سے اس بات کی تصدیق کرلیں۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو دلوں میں دوریاں اور تعلقات میں دراڑیں بڑھتی جائیں گی ۔ حفیظ ہوشیاری پوری نے کیا خوب کہا ہے
اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.