پاکستان کے نظام تعلیم پر کورونا کے اثرات؟

بدھ 6 جنوری 2021

Arisha Safdar

عریشہ صفدر

کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں پر بہت بڑے پیمانے پر اثر ڈالا ہے جس سے نہ صرف ہماری آزادی متاثر ہوئی بلکہ تعلیم اور دوسری ضروریاتِ زندگی بھی. خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک میں جہاں پہلے ہہ سہولیات کا فقدان ہے۔ طلباء کو مناسب طریقے سے تعلیم مہیا نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے طلباء کی زندگی پر قابل ذکر اثر ہوتا ہے۔ گذشتہ برسوں میں پاکستان کا نظام تعلیم قدرے بہتر ہوا ہے لیکن چونکہ ابھی مزید بہت بہتدی کی ضرورت ہے تو ابھی آن لائن تعلیم موضوں نہیں۔

تعلیمی نظام میں اچانک تبدیلی نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء کے لیے بھی کافی پریشانی کا باعث بنا ہے۔ کچھ اسکولوں کو "آن لائن تعلیمی نظام" کا اندازہ نہیں ہے لیکن کیونکہ پڑھائی کا حرج ہو گا اسلئے کم وسائل میں بھی بنیادی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وجہ سے ہاسٹلائٹس کو گھر میں بھیج دیا گیا تھا اور چونکہ زیادہ تر طلباء کا تعلق شمالی یا پہاڑی علاقوں سے ہے تو ان کے پاس بنیادی سہولت موجود نہیں ۔

مقامی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سب سے پہلے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ ان کے اور پاس انٹرنیٹ نہیں اور اگر ہے تو کنکشن بہت ویک. کچھ طلبا بہت سست ہوجاتے ہیں اور وہ کلاس میں شامل ہوتے ہیں لیکن توجہ نہیں دیتے . مزید یہ کہ بیشتر وقت ، اساتذہ کلاس کا وقت تبدیل کر دیتے اور پھر طلباء کو کلاس میں شامل ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ اساتذہ کے زیر اہتمام میک اپ کلاسز بھی طلباء کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں کیونکہ طلبا کیمپس میں تعلیم حاصل نہیں کررہے ہیں ، ہر ایک کے لئے موزوں ٹائم دیکھنا بہت مشکل ہے۔

آن لائن تعلیم میں طلباء وقت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بھی ضائع کررہے ہیں۔ آن لائن کلاسوں میں بھی ان کی رکاوٹیں ہیں جیسے کچھ طلبہ بجلی کی کمی کی وجہ سے اپنی کلاسوں سے محروم رہتے ہیں۔ جب وہ کیمپس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو اساتذہ اپنے طلباء سے منسلک ہوتے ہیں ، اور وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ لیکن آن لائن تعلیم میں ، اساتذہ صرف لیکچر دینے میں ہی توجہ دیتے ہیں۔ طلبا کو یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ اساتذہ انہیں جو ٹاسک دے رہے ہیں اسے پورا کرنے کی ضرورت ہے لیکن تعلیم کا اصل مقصد 'سیکھنے' کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔ غرض آن لائن تعلیم کے کچھ فوائد اور زیادہ نقصانات ہیں تو حکومت سے التماس ہے کہ نظام تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :