
فصلِ گل آئی کہ دیوانے کا موسم آیا
جمعرات 27 مارچ 2014

عاطف خالد بٹ
(جاری ہے)
عالمی دیہات کہلانے والے اس خطہٴ ربع مسکون پر استعماریت نے امریکہ اور اس کے حواریوں کی مدد سے اس مضبوطی سے پنجے گاڑ رکھے ہیں کہ ان کے تسلط سے آزادی کا تصور بھی محال دکھائی دیتا ہے۔ اسی تسلط کو مصر میں عوام کی اکثریتِ رائے سے قائم ہونے والے اخوان المسلمین کی حکومت نے کسی بڑی اور گہری منصوبہ بندی کے بغیر چیلنج کردیا۔ استعمار کے سامنے ڈٹنے کا یہ اعلان کرتے ہوئے اخوان المسلمین کی جانب سے قائدِ حزبِ اقتدار محمد مرسی شاید یہ بھول گئے کہ ان کے پڑوس میں واقع مسلمان ممالک اس سلسلے میں کسی بھی طور ان کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ بوقتِ ضرورت انہی ممالک کی جانب سے اخوان المسلمین اور اس کی قائم کردہ حکومت کو شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
مصری دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ برس 3 جولائی کو جب جنرل عبدالفتاح السیسی نے منتخب حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے سرکاری ٹیلیویژن کے ذریعے براہِ راست اقتدار پر قابض ہونے کا اعلان کیا تو جامعة الازہر کے سربراہ احمد الطیب اور مصر میں قبطی عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ طوادروس نے فوری طور پر فوج کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بعدازاں، اس حوالے سے بالعموم پوری دنیا اور بالخصوص امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان اور دفاترِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات بہت معنی خیز تھے۔ فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سعودی عرب اور امارات نے جنرل السیسی کو عبوری حکومت کو مستحکم بنانے اور ’عوامی بغاوت‘ کچلنے کے لئے خطیر مالی امداد بھی دی۔
فصلِ گل آئی کہ دیوانے کا موسم آیا
خونِ شہیدِ عشق نہ زیرِ زمیں رہا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عاطف خالد بٹ کے کالمز
-
کیا اردو کو بین الاقوامی درجہ مل گیا؟؟؟
پیر 11 جنوری 2021
-
کووِڈ، عشقِ رسولﷺ اور حکومتی کارروائیاں
منگل 15 دسمبر 2020
-
جنسی ہراسانی کا قانون: محافظ یا زہرِ قاتل؟
جمعہ 9 اکتوبر 2020
-
عصبیتوں اور درجے بندیوں سے آزاد ایک عام پاکستانی
منگل 18 نومبر 2014
-
فصلِ گل آئی کہ دیوانے کا موسم آیا
جمعرات 27 مارچ 2014
-
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارامہ کامل نہ بن جائے
ہفتہ 17 ستمبر 2011
-
نائن الیون کے مذاہب پر اثرات
بدھ 14 ستمبر 2011
-
سکوں کی لپکتی ہوئی جھنکاروں میں
جمعہ 18 مارچ 2011
عاطف خالد بٹ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.