
کیا بھٹو مزید زندہ رہے گا؟
پیر 27 اپریل 2015

اظہر تھراج
اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر کے 18 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
(جاری ہے)
یہاں ستتر سالہ پرانی جماعت اسلامی کا سات نشستیں حاصل کرنا ہرگز قابل اطمینان نہیں لیکن این اے 246 کے دھچکے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنوں کے لئے ھوا کا تازہ جھونکا ضرور ہے،اس انتخابی معرکے میں جمعیت علمائے اسلام نظر نہیں آئی،لاہور میں دھرنا باز پارٹی پاکستان عوامی تحریک کو تو عوام نے ایسے مسترد کیا ہے کہ ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں ہیں۔باقی چھوٹی بڑی دینی جماعتوں کا تو نام و نشان بھی کسی حلقے میں نظر نہیں آیا۔تمام دینی جماعتیں سوچیں کہ آخر غلطی کہاں اورکس میں ھے کیونکہ اسلام کے نام پر تخلیق پانے والے(جیس کہ ان کا خیال ہے) ملک میں سب سے کم اعتماد مذہبی جماعتوں پر کیا جارہا ہے ۔اسکے برعکس عام عوام کی تائید مسلم لیگ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کیساتھ ہے۔آخر میں پشتونوں کے خود ساختہ ٹھیکدارمیپ اوراے این پی بھی یاد آگئے تو دونوں کو ملنے والی سیٹوں کی مجموعی تعداد 3 ہے لگ یہ رہا ہے کہ پشتونوں نے قوم پرستی کی سیاست کوتقریباً ترک کردیا۔ہاں! یاد آیا اس الیکشن میں سابق فوجی صد رپرویز مشرف کو سو بار وردی میں منخب کروانے کا اعلان کرنیوالی ق لیگ نظر نہیں آئی،کہیں کوئی امیدوار ایسا نہیں پایا گیا کہ جس نے کہا ہو کہ میرا ق لیگ سے تعلق ہے۔
کوئی سمجھے تو یہ الیکشن نہیں مستقبل میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے وارننگ ہے،نتائج سے صاف نظر آ رہا ہے کہ اگلی جیت بھی ن لیگ کی ہی ہوگی،تحریک انصاف غلطیوں سے بعض نہ آئی تو آئندہ الیکشن اس کیلئے موت بن جائینگے،پیپلزپارٹی کے اتحادی تو مٹ گئے،اب خود زندگی کی جنگ لڑرہی ہے،خود کو زندہ رکھنے کیلئے جلسے کررہی ہے،زرداری صاحب تو سب پہ بھاری ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ جلسوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے تو پھر ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کیوں؟ بلاول کے بغیر بات نہیں بنے گی اور زرداری صاحب کرسی نہیں چھوڑیں گئے۔پیپلز پارٹی نے یہ نہ کیا تو انجام سب کے سامنے ہے۔ پوچھنے والے پوچھتے ہیں کہ کیا بھٹو مزید زندہ رہے گا؟
مٹ گئے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اظہر تھراج کے کالمز
-
”وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دینگے“
جمعہ 28 اپریل 2017
-
جمعیت،میری پہلی محبت
بدھ 22 مارچ 2017
-
ویلڈن پاکستان
منگل 7 مارچ 2017
-
کاش!آپریشن”ردالفساد“کی نوبت نہ آتی
جمعرات 23 فروری 2017
-
ہم بڑی دھوم سے بس سوگ منالیتے ہیں۔۔۔!!
جمعہ 17 فروری 2017
-
دنیا بدل رہی وزارت خارجہ کے”بابے“بھی بدلے جائیں
ہفتہ 10 ستمبر 2016
-
”پاکستان جہنم نہیں ہے“
اتوار 28 اگست 2016
-
وزیر اعظم صاحب! جو کہا سچ کر دکھائیں
منگل 23 اگست 2016
اظہر تھراج کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.