کورونا وائرس ایک آزمائش

جمعرات 19 مارچ 2020

 Ch Muhammad Atif Arain

چوہدری محمد عاطف آرائیں

آج کورونا وائرس نے دنیا کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے ہم مسلمانوں کا ایمان ہے زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے کیا ہم کورونا وائرس سے بچ بھی گئے تو ہمیں موت نہیں آئے گی؟ ہم نے اک دن مرنا ہے موت یقیناً آکے رہے گی
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
سورة الجمعة (62.8)
ترجمہ :” کہہ دیجئے! کہ جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے (اللہ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا۔


کورونا وائرس کو بنیاد بنا کر لبرلز ہمارے مذہب اسلام کو چیلنج کر رہے ہیں وہ اللہ کے رازوں سے واقف نہیں ہم سائنس کی ترقی سے انکاری نہیں سائنس کو ترقی اللہ کی طرف سے ہی ملی اللہ نے سب  مخلوقات، زمین، آسمانوں، سیاروں کو بنایا سائنسدانوں کو بھی اللہ نے بنایا سائنس دان بھی اک عام انسان ہیں کیا سائنسدانوں کو موت نہیں آتی؟ سائنسدان بھی اک دن مر جاتے ہیں سائنس کو خدا کا درجہ دینے والے گمراہی میں مبتلا ہیں اگر اللہ ہم انسانوں کو نہ بناتا تو آج سائنس کا نام و نشان بھی نہ ہوتا ہمیں دنیا کی سب آسائشیں اللہ کی طرف سے ملی ہیں اللہ امتحان لیتا ہے آزمائشوں میں مبتلا کرتا ہے
مسلمانوں صرف اللہ سے ڈرو
صبر کا دامن تھام لو
نماز و قرآن پڑھو
دل میں اللہ کا خوف رکھو
اللہ صابرین کو اجر سے نوازتا ہے صبر کریں اللہ سے مغفرت طلب کریں اس کی نعمتوں کی ناشکری نہ کریں ہمیں سب کچھ اللہ نے عطا کیا ہے ہمارا اپنا کچھ بھی نہیں ہماری روح اللہ کے پاس جائے گی جسم خاک میں مل جائے گا سب کچھ خاک ہوگا اللہ نے ہمیں پیدا کیا موت بھی وہ دے گا۔

(جاری ہے)


ڈرنے والی بات یہ ہے کہ  ہم نے مرنے کے بعد اللہ کو حساب دینا ہے کیا ہم تیار ہیں؟ آج ہم اپنا محاسبہ کرتے ہیں ہم نے آج تک کیا اچھا ، برا کیا قبر میں کیا لے کر جانا ہے اللہ کو حساب دینے کے لیے ہم نے کیا تیاری کی جو مسلمان اللہ کے قریب ہیں وہ کامیاب ہیں اللہ نے سچے مومنین کو جنت کی بشارت دے دی ہے
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
سورة حم السجدہ  (41.30)
ترجمہ : ”بےشک جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے اُن پر فرشتے اُترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اس جنت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔


جو لوگ دنیا کی محبت میں مبتلا ہیں وہ حقیقت پسند بنیں یہ دنیا تو اک دن ختم ہو جائے گی محبت کرنی بھی ہے تو اللہ سے کریں قرآن مجید پڑھیں اللہ کی عبادت کریں کسی کا حق نہ ماریں اچھے اخلاق اپنائیں اس فانی دنیا کی محبت ہمارے کسی کام نہیں آئے گی کام آئیں گے تو ہمارے اچھے اعمال ہماری دنیاوی زندگی اک امتحان ہے اللہ کی آزمائشوں میں صبر کریں اللہ اجر دے گا اللہ بہت کرم کرنے والا ہے  اللہ کے سب سے قریب انبیاء ؑ ہیں مصیبتیں مشکلیں نبیوںؑ نے بھی برداشت کیں ہم تو اک عام انسان ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نبی پاک حضرت محمد ؐ کی سنت پہ عمل کریں مشکلات میں صبر سے کام لیں دنیا کے غم زندگی بھر رہیں گے جو اس زندگی کے ستم جھیل گیا وہ کامیاب ہوگا  جب ہم اللہ کی راہ پہ چلیں گے سب مشکلیں خود آسان ہو جائیں گی لہذا دنیا کی محبت دل سے نکال کر اللہ اور رسول محمدؐ کی محبت دل میں ڈال لیں زندگی میں سکون مل جائے گا یہ برا وقت گزر جائے گا اس فانی دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں ہر اک نے مرنا ہے
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
سورة الرحمن (55.26)
ترجمہ : ”زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں۔


سورة الرحمن (55.27)
ترجمہ : ”صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی۔“
ان قرآنی آیتوں سے زندگی کی حقیقت کا اندازہ لگا لیں ہم سب اک دن فنا ہو جائیں گے اللہ ہمیشہ رہے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :