
فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن
اتوار 29 نومبر 2020

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک قوم تسلیم کیا اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے کئی قرار دادیں منظور کیں۔
جب 14 مئی 1948 کو اسرائیل کی غیرقانونی ریاست قائم کر دی گئی تو قائداعظم نے ایک تاریخ ساز بیان دیا کہ'' اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔''جب اسرائیل کے اس وقت کے نام نہاد وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریان نے قائداعظم کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے متعلق ایک ٹیلی گرام بھیجا تو قائداعظم محمد علی جناح نے اس کا جواب نہ دیا جس کا واضح مطلب دنیا کویہ بتانا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔قیام پاکستان سے قبل بھی قائد اعظمؒ فلسطین کی آزادی کے لئے آواز اٹھاتے رہے۔قائد اعظمؒ اور آل انڈیا مسلم لیگ نے فلسطین کی حمایت میں 1933ء سے 1947ء تک 18 قراردادیں منظور کیں۔یوم فلسطین کے موقع پر آل انڈیا مسلم لیگ پورے برصغیر میںبڑھ چڑھ کرفلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتی رہی۔بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ 23 مارچ1940ء کو جب قرار دادِ لاہور جسے قرار داد پاکستان بھی کہتے ہیں،منظور کی گئی تو اس تاریخی موقع پر بھی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے15اکتوبر 1937ء کو لکھنو میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے کا تفصیلی ذکربھی کیا تھا اور برطانوی حکمرانوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے حقوق پامال نہ کریں۔
پاکستان کا موقف آج بھی وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے دنیا کو واضح الفاظ میںبتایا تھا۔آج جب دنیا کے کئی ممالک اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں لیکن پاکستان اپنے خراب معاشی حالات کے باوجود اور کسی بھی قسم کے لالچ اور دباو میں آئے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف پرقائم ہے کیونکہ اسرائیل میں فلسطینیوں کے جس طرح حقوق پامال کئے جارہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل پاکستان کا مؤقف دوٹوک الفاظ میں پھر سے واضح کیا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، جو فلسطینی عوام کے لیے قابل اطمینان ہو، تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرمیرا ڈونا فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے اور امریکی سامراج کی مسلط کردہ سامراجی جنگوں کے خلاف مہم کا ہمیشہ حصہ رہے۔ میرا ڈونا کو جہاں فٹ بال کے باصلاحیت کھلاڑی کے طورپر جانا جاتا ہے، وہاں انہیں مظلوم و محکوم عوام کی آواز کے طو رپر بھی ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔فلسطینی عوام کیلئے ان کی حمایت کی وجہ سے فلسطین بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔2012ء میں، میرا ڈونا نے اپنے آپ کو فلسطینی عوام کے نمبرون پرستار بیان کیاتھا۔میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ''میں بغیر کسی خوف کے فلسطینی عوام کی حمایت کرتا ہوں۔''
اسرائیل اور یہودی طاقتیں دنیا کو ڈبل ایم یعنی (Money and Media) کی پالیسی کے تحت خود کوتسلیم کروانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں ۔اسرائیل خود کو تسلیم کروانے کے لئے دنیا کو طرح طرح کے لالچ دیتا رہتا ہے۔ان دنوں کورونا ویکسین مفت دینے اور کورونا کے باعث معاشی بدحالی میں مبتلا ممالک کو مالی امداد دینے کا لالچ دیا جارہا ہے۔عالم اسلام کو انفرادی مفادکی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا چاہیئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.