
اردو صحافت کا پہلا شہید صحافی
منگل 4 مئی 2021

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
1857 میں جب ہندوستانیوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی کا اعلان کیا تو اس اخبار کا نام ''اخبار الظفر'' رکھ دیا گیا تاکہ تحریک آزادی کوبادشاہ بہادر شاہ ظفر کی مناسبت سے تقویت مل سکے۔''اخبار الظفر'' میں انگریز سرکار کے خلاف کھل کر بغاوت اور بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی حمایت کی جانے لگی۔اخبار میں انگریزوں کے مختلف علاقوں میں ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی پردہ اٹھایا جانے لگا۔انگریزوں نے تحریک جنگ آزادی کو دبانے کے لئے بہت سی گھناونی سازشیں کیں جنھیںمولوی محمد باقر نے اپنے اخبار ،تحریروں اور رپورٹنگ کے ذریعے ناکام بنا دیا۔جب دہلی میںتحریک آزادی کو عروج ملا تو انگریزوں نے ایک سازش کے تحت مسلمانوں کی جانب سے ہندووں کے خلاف جہاد کرنے کے اشتہار چھپوا کرلگوادیئے تاکہ مسلمان اور ہندو وں میں فساد پیدا ہوجائے اور تحریک آزادی کمزور پڑ کر ناکام ہوجائے۔ہندووں کے خلاف مسلمانوں کے جھوٹے اشتہار ات کی سازش کو مولوی محمد باقر نے بھانپ لیا اور اخبار میں اپنی تحریروں کے ذریعے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے مسلمان اور ہندووں میں فساد برپا ہونے سے روک دیا۔
اسی طرح جب مسلمان سپاہیوں کو پتہ چلا کہ کارتوس میں سور کی چربی استعمال کی گئی ہے توانھوں نے کارتوس چلانے سے انکار کردیا ۔اس موقع پر انگریزوں کے ذرائع ابلاغ نے یہ جھوٹ لکھنا شروع کردیا کہ کارتوسوں میںسور کی چربی استعمال نہیں ہوئی تاکہ مسلمان سپاہی وہ کارتوس اپنے ہم وطن ہندووں کے خلاف چلانے سے گریز نہ کریں۔اس صورتحال میں بھی مولوی محمد باقر نے اپنے اخبار میںتحریروں کے ذریعے مسلمانوں کو باور کرایا کہ آج اگر ہندووں کی باری ہے تو کل ہماری باری ہوگی۔مولوی محمد باقر اپنی تحریروں کے ذریعے آزادی کی جنگ لڑنے والے فوجیوں،ہندوستانیوںکو اپنی صفوں میں اتحاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے رہے۔انھوںنے رئیسوں اور راجاوں کے لئے بھی اپنے اخبار میں لکھا کہ وہ انگریزوں کا ساتھ نہ دیں کیونکہ وہ دھوکے باز ہیں اس لئے اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے ہم وطنوں میں اتحاد پر زور دینے کے لیے شیخ سعدی کے مشہور اشعار کا بھی حوالہ دیا کہ
کہ در آفرینش ز یک گوہرند
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.