پیار محبت عشق
پیر 6 جولائی 2020
(جاری ہے)
اگر ہم یہاں یہ کہیں کہ محبت کرنے والے کوئی ہے ہی نہیں تو یہ بات یہاں غلط ثابت ہوگی کیونکہ محبت کا یہ سلسلہ صدیوں سے چلتا آ رہا ہے ہر دور میں کوئی نہ کوئی تو آیا ہے جن کی محبت کے چرچے تاریخ میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ہر دور میں کوئی نہ کوئی تھا اور ہو گا۔جہاں تک میری سوچ کا دائرہ ہے وہ یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کسی کے ساتھ محبت یا پیار یا اپنا ہونے کا دعوی کرتے ہیں یا کسی بھی ریلشن میں آتے ہیں تو آپ أس انسان کے ساتھ اپنے مستقبل کا سوچ کے قدم رکھیں ورنہ؟؟۔۔اور یہ عارضی والی غلطی کبھی نہیں کرے چلے تو ٹھیک ہے نہ چلے تو دیکھ لیں گے۔یہاں پہ ایک حقیقت سامنے آتی ہے اور یہاں سے ہی ہر ایک کو دو قسم کے لوگ ملتے ہیں ایک وہ جو کہتے ہیں کہ یہ وقت گزارے گے بس آگے کا دیکھ لیں گے اور ایک وہ ہوتے ہیں جو کسی بھی انسان کے ساتھ جب ہاتھ بڑھاتے ہیں یا کسی بھی رشتے میں منسلک ہونا چاہتے ہیں تو اس انسان کے ساتھ اپنے خوابوں کو بھی ساتھ میں دیکھتا ہے۔اس انسان کے ساتھ اپنے مستقبل کو بھی دیکھتے ہیں۔اور اسے اپنی زندگی کا ساتھی مان لیتے ہیں۔یہاں پہ ذرا غور کرنے کی ضرورت ہے اگر کسی بھی انسان کو یہ بات دماغ میں آجاتی ہے کہ آپ أس انسان کے ساتھ مستقبل میں بھی ساتھ چاہتے ہیں تو کوئی بھی انسان أس انسان کا ساتھ چھوڑنے کا سوچے گا بھی نہیں اس کے گمان میں بھی یہ بات نہیں آئے گی کہ آپ اسے کسی قسم کا تکلیف یا دکھ دے۔کسی بھی انسان کو جب آپ اپنی زندگی میں اہمیت دیتے ہیں تو پہلے اس کو دیکھ لیں۔کس طرح کا انسان ہے؟؟بعد میں آپ کے لیے کچھ یا بہت کچھ مسائل پیدا کر سکتا ہے یا نہیں؟؟؟ جب بھی آپ کسی بھی شخص کے ساتھ منسلک ہونے سے پہلے سوچے تو کبھی بھی نہیں پچھتائے گے۔ لیکن مسئلہ آج کل کی نئی نسل میں یہ ہے کہ جب بھی پہلے کسی کو اپنی زندگی میں اہمیت دیتے ہیں تو یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح کا انسان ہے۔آجکل جو Blackmailing اور harassment کے مسئلے سامنے آ رہے ہیں اور دن بہ دن ترقی کی راہ پر چھڑ رہے ہیں۔اس چیز کا ایک اوجھل حصہ جو بڑا اور پہلا ہے وہ اس پس منظر کی عکاسی کر رہا ہے۔اور یہاں سے ہی عروج پر پروان کرتا ہے وہ کہتے ہیں نہ کہ اپنے رازدار کو کبھی اپنا دشمن نہ بنانا کیونکہ وہ سب کچھ جانتا ہے جب آپ کسی انسان کو اتنی اہمیت دیتے ہیں اور اس کے پاس آپ کی ہر معلومات ہوتی ہے چاہے وہ باتوں کی شکل میں ہو یا جس طرح کی بھی ہو چھوٹی سے چھوٹی معلومات اور بڑھی سے بڑھی ہی کیوں نہ ہو؟؟۔کسی بھی انسان کو پرکھنے کا جو سانچہ ہوتا ہے وہاں پہ ہر کوئی مار کھا لیتا ہے۔ بعض لوگ سنبھل جاتے ہیں اس نقطے پر آکے لیکن کچھ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔ آخر میں یہی غلطی اس بات پر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے آزمائشوں کے جنازے اٹھانے کے لئے بھی کسی کو شامل نہیں کر سکتے اور نہ ہی اسے کسی کو بتا سکتے ہیں کہ کیا ہوا ہے؟ کیا ہوا تھا؟اور کیوں؟اور کیا عوامل تھے۔اندر ہی اندر وہ خود سے لڑر رہے ہوتے ہیں۔ آپ ایسے بے شمار لوگوں کو دیکھو گے جو اس طرح کے حالات سے گزر رہے ہونگے۔لیکن وہ یہ بات نہ کسی کو بتا سکتے ہیں اور خود اس کو حل کرنے کے طریقے ان کے پاس نہیں ہیں۔آج کل تو ایسے لوگ بھی ملتے ہیں جو کہتے ہیں میں نے محبت کو پالیا ارے میرے بھائی کیسے تو نے 17-18 سال کی عمر میں محبت کو پا لیا۔اپنے اندر ان سوالوں کے جواب ڈھونڈیں آپ کے علاؤہ کوئی اور ان سوالوں کے جواب نہیں دے سکھے گا آپ سے ہی ان سوالوں کے جواب ملیں گے۔اس تحریر کو لکھنے کا مقصد ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں میں یہ بات ڈال دینی ہیں کی عزت بہت بڑی چیز ہوتی ہے اور بھروسہ اور امید بھی۔کسی کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے سے پہلے ان باتوں کے بارے میں سوچ کے قدم بڑھائے۔اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ایسے بہت سے مسئلے ہوتے ہیں کہ بہت سے لڑکے بہت سے لڑکیوں کو اپنی پیار کی جال میں پھنسا کر ان کا سارا ڈیٹا لے کر بات میں ان کو بلیک میل کرتے ہیں۔اگر آپ پہلے نہیں سوچو گے تو بعد میں آپ خود اس کے ذمہ دار ہونگے۔خاص کر کہ گاؤں کے لوگوں کے لئے اور بھی مشکل ہوتا ہے ان مسئلوں کو حل کرنا اتنا مشکل کہ گاؤں کے لوگ خود اسے بہتر بتا سکتے ہیں۔اتنے تنگ نظر ہوتے ہیں کہ کوئی اس طرح کی بات اپنے گھر میں بتا بھی نہیں سکتے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فیصلان شفاء اصفہانی کے کالمز
-
معمار قوم صرف ڈاکٹرز،انجینئرز ہی نہیں
بدھ 2 دسمبر 2020
-
ضلع استور کی سیاست میں ایک بڑا موڑ
منگل 6 اکتوبر 2020
-
ایس۔ایس۔پی محمد شفاء ایک مثالی شخصیت
اتوار 27 ستمبر 2020
-
گلگت بلتستان کے کامیاب لوگوں سے شکوہ
جمعہ 14 اگست 2020
-
کشمیر کا مستقبل ایک ایگریمنٹ
جمعرات 6 اگست 2020
-
جی۔سی لاہور حسرتوں کو حقیقت سے ملانے کا ذریعہ
بدھ 22 جولائی 2020
-
پاکستان میں غیرت،اور غیرت کے نام پر قتل
بدھ 15 جولائی 2020
-
دنیا میری طرح سوچے گی
پیر 13 جولائی 2020
فیصلان شفاء اصفہانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.