ریگولر اور آن لائن کلاسز میں فرق

پیر 22 مارچ 2021

Haseeb Naseem Khan

حسیب نسیم خان

ریگولر کلاسز نہ صرف کلاسز  کے طور پر کام کرتی ہیں بلکہ یہ انسان کو جسمانی طور پر  چوست بھی رکھتی ہے ریگولر کلاسز کے ذریعے انسان اپنے تمام تر کام بخوبی اور وقت پر انجام دے سکتا ہے ریگولر  گلاسز انسان کو یا طالب علم کو نہ صرف اچھے طور پر سمجھنے کا موقع دیتی ہے بلکہ اس سبق کو پریکٹیکل لائف میں کرنے کا بھی موقع ملتا ہے مثلاً کوئی بھی ایسا پروجیکٹ جو انسان اپنے سمسٹر میں کرتا ہے اس کے لئے تو وہ تگ ودو کرتا ہے وہی چیز وہ آگے اپنی جاب میں استعمال کرسکتا ہے اور چونکہ یہ سب چیزیں پہلے کر چکا ہوتا ہے اس لئے اسے دوبارہ کرتے وقت مشکل نہیں ہوتی ریگولر کلاسز  میں ٹیچر سٹوڈنٹ کلاسز کو ڈیوٹی سمجھ کر اٹینڈ کرتے ہیں.

(جاری ہے)


اس کے برعکس آن لائن کلاسز متعارف کرائی گئی ہیں جو کہ ایک حل کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان کا نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے جہاں کاروبار وغیرہ بند ہوئے ہیں وہاں تعلیمی نظام بہت برے طریقے سے متاثر ہوا ہے.
آن لائن ایک الٹرنیٹ کے طور پر تو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ کوئی آخری حل نہیں ہے کیونکہ آن لائن کلاسز نے نہ تو طالبعلم کو سستی کا شکار کردیا ہے وہیں انٹرنیٹ کے درپیش مسائل سے بھی لوگ بہت آواذار ہوچکے ہیں کبھی ٹیچر کا نیٹ سست روی کا شکار ہوتا ہے تو کبھی طالب علم کے ہاں لائٹ نہیں ہوتی.

تو کبھی انٹرنیٹ میں ہزار مسئلے مسائل ہوتے ہیں جو لوگ گاؤں والی جگہ پر رہتے ہیں وہاں کتنی مشکل سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں اور یہ سب ایک طرف ہم سب اس چیز سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستانڈیویلپنگ کنٹری میں ہے ڈویلپمنٹ کنٹری میں نہیں ابھی بھی بہت سے لوگ بے روذگار ہیں. اور جن کے گھر صرف ایک ہی لیپ ٹاپ ہو تو وہ آپ نے کس کس بچے کو آن لائن کلاسز دلوائیں اور دوسرے کو روکے آن لائن کلاس نے کچھ حد تک والدین کی پریشانی میں   بھی اضافہ کیا ہے وہ یہ بھی ہے کہ پہلے کچھ والدین مشکل سے ہی بچوں کے فیس غیرہ دے پاتے تھے اب انہیں انٹرنیٹ اور موبائل وغیرہ بھی بچوں کو مہیا کرنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے.

‏آون لائن کلاسز نے سٹوڈنٹ کو بہت سست بھی کر دیا ہے بیڈ پر ہی وہ اپنی تمام تر کلاسز لے لیتے ہیں دل کرتا ہے تو نہیں بھی لیتے اور پھر انٹرنیٹ کے سلوپروسیس کی وجہ سے آدہی ہی چیز کا سمجھ آنا اور نہ آنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :