آؤ پاکستان دیکھیں

بدھ 16 جون 2021

Hassan Sajid

حسن ساجد

عالی شان اور پروقار پاکستان قدرتی حسن، تاریخی ثقافت اور خاص جغرافیائی اہمیت کا حامل  ملک ہے ایسا لگتا ہے جیسے یہ  زمین پر جنت کا ٹکڑا  ہے کیوں کہ اللہ رب العزت نے جو حسن اور نعمتیں اس ملک کو عطا کی ہیں وہ اس دنیا کے کسی دوسرے ملک کے مقدر میں نہیں آئیں۔  ارض مقدس کو اللہ رب العزت نے پرکشش اور حسین وادیوں، پتھریلے اور بلندو بالا پہاڑوں، زرخیز اور سر سبز و شاداب میدانوں، گھنے جنگلوں، آبی حیات سے بھرپور گہرے پانیوں اور وسیع و عریض ریگستانوں سے مزین فرمایا ہے۔

یہاں چاروں موسم ہیں، جی لبھانے والی جھیلیں ہیں اور دل موہ لینے جزائر ہیں، خوبصورت ساحل اور میٹھے تازہ پانیوں کے چشمے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ میرے وطن کی مختلف زبانیں، متنوع تہذیب و ثقافت، آثار قدیمہ کے باقیات، ثقافتی ورثہ اور تاریخیں عمارتیں اسکے حسن و خوبصورتی کو تاریخی اعتبار سے نکھار بخشتی ہیں ۔

(جاری ہے)

الغرض وطن عزیز کا قدرتی حسن اور ثقافتی خوبصورتی کسی بھی دوسرے ملک سے کم نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ پاکستان کی گم نام وادیوں اور تاریخی اسباق کی حامل عمارتوں کو دیکھا اور دنیا کو دکھایا جائے۔


 چند یوم قبل ٹوئٹر پر
 #MajesticPakistan summit
کا ٹرینڈ چلا تو میرے جیسے سیاحت کے شوقین انسان میں یہ جاننے کا اضطراب پیدا ہوا کہ میجسٹک پاکستان سمٹ کیا چیز ہے اور یہ لوگ کیا کرنے جارہے ہیں؟۔ اسی سلسلہ میں جب میری آن لائن ملاقات میجسٹک پاکستان سمٹ کے سی ای او ذیشان جولاہا سے ہوئی تو اس ایونٹ کے حوالے سے ان کے ساتھ بہت سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

میجسٹک پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مجھے بتایا کہ پاکستان کے مثبت، پرامن اور پرکشش تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور سیروسیاحت کے ذریعے پاکستان کے لاجواب  قدرتی و ثقافتی حسن کا دنیا بھر کو نظارہ کروانے کی غرض سے والنٹیئر فورس پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم نے اپنے صدر عثمان جولاہا کی ہدایت پر میجسٹک پاکستان سمٹ نامی سیاحتی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

جو رواں سال کے اگست میں دنیا کی حسین ترین وادئ ہنزہ میں انعقاد پذیر ہوگا۔  
میری ان سے گفتگو میں انہوں نے مجھے میجسٹک پاکستان کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا جنہیں جان کر مجھے دلی خوشی ہوئی اور وہ مقاصد میں ہوبہو آپکے سامنے پیش کر رہا ہو۔ ذیشان جولاہا نے دوران گفتگو مجھے بتایا کہ ہمارے درج ذیل مقاصد ہیں ؛
1- پاکستان کا مثبت ، باوقاراور پرکشش تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنا۔


2- پاکستان کے قدرتی و ثقافتی حسن کو سیروسیاحت کے ذریعے خوبصورت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا
3- پاکستان کی سیاحتی انڈسٹری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھانا۔
4- تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک نوجوانوں کے لیے عملی زندگی میں ترقی کے بہتر مواقع پیدا کرنا
مقاصد کے بارے میں جان لینے کے بعد میں نے مقاصد کے حصول کے لیے انکی پالیسی جاننا چاہی کہ میجسٹک پاکستان سمٹ یہ سب کیسے کرے گا؟ تو اس پر ایڈوائزرز اور کور کمیٹی   میجسٹک پاکستان سمٹ کی جانب سے  مقاصد کے حصول کے لیے تین نکاتی پالیسی میرے سامنے وضع کی اور وہ تین نکات بھی میں یہاں اپنی تحریر میں نقل کررہا ہوں۔


1- اس پلیٹ فارم سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے میجسٹک پاکستان سمٹ کے نام سے پاکستان کی تاریخ کا بہترین سیاحتی ایونٹ اگست میں منعقد کیا جائے گا۔
2- سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی حسن کا پرچار دنیا بھر میں کیا جائے گا۔
3- پاکستان کے مختلف علاقوں کے تفریحی، معلوماتی اور سیاحتی دوروں کا انعقاد کرنا۔


گفتگو کے اس سیشن میں ہی مجھے بتایا گیا کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بحیثیت پاکستانی اور ممبر Majestic Pakistan ہم پر درج ذیل قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔۔
1- پاکستان کے مثبت کردار، قومی وقار اور تشخص کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات
2- میجسٹک پاکستان سمٹ کے میگا ایونٹ کی سوشل میڈیا پر بھرپور کیمپین

مختلف سیاحتی اور معلوماتی دوروں کی منصوبہ بندی یعنی پلاننگ، تشہیر یعنی میڈیا ایڈورٹائزمنٹ اور عملی طور پر سیاحتی ایونٹس کا انعقاد کرنا
عثمان جولاہا نے بتایا کہ میجسٹک پاکستان کا مقصد باکردار اور باشعور محب وطن نوجوان قیادت تیار کرنا بھی ہے جو مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکے گی۔ اسی لیے اس ایونٹ سے  ممبران کو چند درج ذیل  ذاتی فوائد حاصل ہوں گے۔


1- Wonderful and adventurous tours at very low cost
2-Participation & Management Certificates and Awards
3- Best performance Certificates and Awards
4- Close interaction with Government Officials and Celebrities
5- Self grooming and Personal Development
6- Better Career opportunities
7- learning and Improvement of Management, communication and collaboration skills
8- Development and improvement of personal skills like self actualization, creativity, imagination, critical thinking and problem solving
9- Healthy interaction with like minds in a positive way
والنٹئیر فورس پاکستان کی اس کاوش کو جان کر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور دل سے انکی کامیابی کی دعا بھی کی۔

کیوں کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے ملکی مفاد کے لیے کام کرنا ہوگا اگر یہ ذمہ داری فقط حکومتی اداروں پر ڈالی جائے تو شاید مطلوبہ اہداف کا حصول تاخیر کا شکار ہو مگر جب عوامی سطح سے بھی مخلص کاوشیں سامنے آئیں گی تو یہ وطن ان شاء اللہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے بہت جلد اقوام عالم کی سربراہی کا تاج سر پر سجا لے گا۔اور تاریخ شاہد ہے کہ زندہ قوموں کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ وہاں سب ملکر کاوش کرتے ہیں اور اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔  اللہ رب العزت پاکستان کو اقوام عالم میں سر بلندی اور عزت و تکریم عطا فرمائے۔
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :