
شیر ، بکری، پائیڈ پائپر اور انقلاب
جمعرات 14 اگست 2014

جاہد احمد
(جاری ہے)
وہاں عاشق کی خدمت قابلِ تحسیں نہیں ہوتی
حکومت کی فیصلہ سازی میں زرداری صاحب ورگا ایک بھی معاملہ فہم سیاست دان شامل ہوتا تو حالات یقینا اس نہج پر نہ آتے! مظاہرین کے خلاف لئے گئے حکومتی انتظامی فیصلوں اور آزادی مارچ میں قادری صاحب کی پر تششدد و ہنگامہ خیز انقلابی مارچ کی شمولیت کے باعث حکومت، مظاہرین اور سیکیورٹی ادارے ایسی تکون کی شکل اختیار کر چکے جس کا ہر کونہ بھر پور فسادکی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ مقتدرِ اعلی سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ فوج اس ملک کے اقتدار کی تاریخ کا اہم ترین سچ ہے۔ یہ ایسا شیر ہے جس کی زبان اقتدار کے خون کا مزہ برس ہا برس چکھتی رہی ہے ! ایسا شیر جو فی الوقت تمام تر قوت رکھنے کے باوجود اور اپنی عادات کے برخلاف بظاہر اپنی حدود میں کام کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔ ایسے زور آور شیر کے سامنے جا جا کر بکری ننگا ناچ ناچے گی تو بالآخر نتیجہ کیا ہوگا یہ سمجھنے کے لئے بلاشبہ کسی کا بھی ’اسٹیفن ہاکنگ‘ ہونا ضروری نہیں!! بکری کے چیتھڑے اڑانے کے لئے شیرکا ایک پنجہ اور گردن پر پیوست ہوئے دانت ہی کافی ہیں۔لیکن وہ پاکستانی ہی نہیں جو وقت سے پہلے بات سمجھ جائے۔واضح اکثریت حکومت کے پاس اب بھی ہے اور ایسی ہی اکثریت حکومت 1999میں بھی رکھتی تھی لیکن ہوا کیا یہ دہرانے کی ضرورت نہیں! 1977 میں بھی صورتحال یوں ہی خراب ہوئی تھی۔ حالات خراب ہونے، فوج کو سیاسی مسئلے میں شامل کرنے اور قتل و غارتگری کے بعد حکومت اور پاکستان قومی اتحاد کے مابین معاملات سیاسی طور پر طے پا گئے تھے لیکن معاہدہ باضابطہ طور پر سامنے آنے سے چند گھنٹے پہلے رات کی تاریکی میں بھٹو صاحب کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ تاریخ سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے! بکری کو شیر اور شیر کو بکری بننے میں وقت درکار ہے اور یہ ارتقاء نظام کے چلتے رہنے سے مشروط ہے۔ نظام کو چلانا حکومت کا فرض ہے ۔اس فرض کی ادائیگی میں غیر جمہوری قوتوں اور مسائل کا سامنا ہر سیاسی و جمہوری حکومت کو کرنا پڑے گا بالکل ویسے جیسے پچھلی حکومت نے کیا! ضرورت ہے تحمل، معاملہ فہمی،سیاسی شعور، برداشت اور راست بازی کی جس کے مظاہرے میں فی الوقت حکومت ناکام نظر آتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاہد احمد کے کالمز
-
روم جل رہا ہے
جمعرات 24 اکتوبر 2019
-
ایسا کیوں نہ ہوتا
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
پپو جونیئر کا پاکستان
جمعرات 18 جولائی 2019
-
یہ بجٹ دودھ شہد کی نہر نہیں
ہفتہ 22 جون 2019
-
گوئیبلز طرز کا پراپیگنڈا اور پاکستان
بدھ 22 مئی 2019
-
سانڈ ،ایک حیوان! میٹا ڈار، ایک ہیرو
جمعرات 10 اگست 2017
-
پاکستانیت کیا ہے
اتوار 1 جنوری 2017
-
بھلے پکوڑیوں سے آگے
اتوار 5 جون 2016
جاہد احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.