
فاروق اور حسین کا محرم !
اتوار 22 اگست 2021

کوثر عباس
محرم الحرام کا مہینا بھی کیا مہینا ہے جس کا پہلا صفحہ فاروق اعظم کی شہادت کا عنوان اور دسواں دن امام عالی مقام کی شہادت کے باب سے مزین ہے ۔ہم اہلیانِ پاکستان نے جو حشر یوم آزادی کا کیا ، کم و بیش وہی حشر وہی محرم الحرام کا بھی کیا ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ مہینا مسلمانوں کی وحدت کا سبب بنتا لیکن ہم اہلیان پاکستان نے اسے بھی تقسیم اور فرقہ پرستی کا سبب بنا ڈالا ۔پچھلے کچھ سالوں سے یہ تفریق بھی ہر آنے والے سال کے ساتھ گہری ہوتی چلی جا رہی ہے کہ فاروق اعظم کا یوم شہادت محرم کی بجائے ذی الحجہ میں منانا چاہیے اور اس ضمن میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ان کی شہادت محرم میں نہیں بلکہ ذی الحجہ میں ہوئی تھی ۔
(جاری ہے)
غالب عمر، جُرْأَت عمر، شَوکَت عمر
شِدَّت عمر، ہیں ہیبت عمر، غَیرَت عمر
میرا عمر اسلام کی پہچان ہے
مَنْہَج عمر، صالِح عمر، فاتِح عمر
ناجح عمر، مُصْلِح عمر، مُفلِح عمر
واضح عمر، ناسِخ عمر، راسخ عمر
میرا عمر اسلام پر قربان ہے
راشِد عمر، زاہد عمر، ساجِد عمر
شاہِد عمر، عابِد عمر، مَسْنَد عمر
مَشْہَد عمر، مُرشد عمر، مقصد عمر
میرا عمر اسلام کی آذان ہے
خالص عمر، مخلص عمر، محسن عمر
چَوکَس عمر، شارِح عمر، شافِع عمر
رافع عمر، مانع عمر، قاطِع عمر
میرا عمر اسلام کا فیضان ہے
اَشْرَف عمر، افضل عمر، اصدق عمر
صادِق عمر، عارف عمر، اَکْمَل عمر
حاصل عمر، جگمگ عمر، پل پل عمر
میرا عمر اسلام کا دربان ہے
اَعْظَم عمر، اَکرم عمر، حاکم عمر
صائم عمر، عادل عمر، دائم عمر
سنگم عمر، عالم عمر، لازِم عمر
میرا عمر اسلام کا عرفان ہے
میں بھی کروں ذکرِ عمر، فکر عمر
تم بھی سنو، بولو عمر، سوچو عمر
تولو عمر، لکھو عمر، پڑھو عمر
میرا عمر اسلام کا اعلان ہے
کیسے کہوں، کیسا عمر، کیا ہے عمر
کوثر یہاں ممکن نہیں ویسا عمر
میں لکھ سکوں، رب نے دیا جیسا عمر
میرا عمر اللہ کا اک احسان ہے
حسین شفقت حسین شوکت
حسین ناطق حسین صامت
حسین طاعت حسین طلعت
حسین راحت حسین رأفت
حسین رفعت حسین رحمت
حسین رغبت حسین رکعت
حسین ساعت حسین سنگت
حسین بر دوش مصطفی ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
حسین آیت حسین امت
حسین ثروت حسین برکت
حسین حاجت حسین وحدت
حسین جلوت حسین خلوت
حسین حلت حسین حرمت
حسین حجت حسین حیرت
حسین حکمت حسین جدت
حسین حشمت حسین جنت
حسین اسلام کی بقا ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
حسین روشن یزید اوجھل
حسین اعلم یزید اجہل
حسین اجمل یزید ارذل
حسین اعلی یزید اسفل
حسین اکمل یزید باطل
حسین حاصل یزید زائل
حسین عاقل یزید غافل
حسین قابل یزید باطل
حسین تعلیم انبیاء ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
یزید فاسق حسین اتقیٰ
یزید اعمیٰ حسین اصفیٰ
یزید ادنیٰ حسین ازکیٰ
حسین اوفیٰ حسین اولیٰ
حسین ملجا حسین ماویٰ
حسین اضحیٰ حسین اقویٰ
حسین اعلیٰ حسین بالا
حسین ظلمت میں ہے اجالا
حسین پر سایہ کسا ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
یزید آمر، یزید ابتر
یزید احقر، یزید جابر
یزید خائب، یزید خاسر
یزید منکر، یزید کافر
حسین گوہر، حسین جوہر
حسین ناصر، حسین کوثر
حسین کا جو ہے چھوٹا اصغر
زمانے بھر سے ہے وہ بھی اکبر
حسین تصویر مصطفٰی ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
حسین ایماں کی روشنی ہے
حسین امیدِ آخری ہے
نہ اعربی ہے نہ اعجمی ہے
حسین بنیادِ زندگی ہے
حسین پھولوں کی تازگی ہے
حسین سرمایہ اخروی ہے
حسین سے کس کو ہمسری ہے
حسین ون مین آرمی ہے
حسین آقا سے کب جدا ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
یزید باطل کی اک علامت
حسین کا ذکر بھی عبادت
یزید سے چھائے بس کدورت
حسین حق کی لکھی عبارت
یزید بکھری ہوئی غلاظت
حسین کی بات بھی کرامت
حسین ہے قاسم ولایت
حسین شجروں کی ہے نفاست
حسین تنویر مرتضیٰ ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
حسین عزت حسین عترت
حسین عفت حسین عصمت
حسین غیرت حسین فطرت
حسین قامت حسین قسمت
حسین ہمَّت، حسین کَثْرَت
حسین نِعمَت، حسین نِسبَت
حسین نُصرَت، حسین نِدرِت
حسین مِدْحَت، حسین مُثبِت
حسین کوثر کی التجا ہے
تو پوچھتا ہے حسین کیا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.