
ربیع الاول کے چند اہم واقعات
جمعہ 22 اکتوبر 2021

ماں جی اللہ والے
دومۃالجندل حکومت روم کی حدود میں صوبہ شام کا ایک سرحدی شہر تھاجہاں گردونواح کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور لٹیروں کا بسیرا تھا جو وہاں سے گذرنے والے تجارتی قافلوں اور مسافروں کو لوٹ لیا کرتے تھے۔
(جاری ہے)
ڈاکووں کی طاقت اور دہشت اس قدر پھیلی ہوئی تھی کہ کوئی بھی ان کی سرکوبی کے لئے تیار نہ تھا۔
نبی کریم ؐ کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو آپ ؐ ایک ہزار سپاہیوں کا لشکر لے کر دومتہ الجندل کی طرف روانہ ہوگئے۔ادھر جب ڈاکووں اور لٹیروں کو لشکر اسلام کی آمد کی اطلاع ملی تو وہ سب کے سب ڈر کر وہاں سے بھاگ گئے۔اسلامی لشکر جب وہاں پہنچا تو دیکھا سارا علاقہ خالی پڑا تھا،وہاں صرف ڈاکووں کے کے جانورچر رہے تھے۔ نبی کریم ؐ نے قرب و جوار میں فوجی دستے روانہ کیے لیکن وہاں بھی کوئی نہ ملا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند روز وہاں قیام فرمایا اور پھر مدینہ منورہ واپس تشریف لے آئے۔ اس طرح غزوہ دومتہ الجندل میں جنگ کئے بغیر مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی اور علاقہ سے ڈاکووں اور لٹیروں کاہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا۔ربیع الاول کے مہینے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ معظمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبا کی بستی میں قبیلہ بنی عمرو بن عوف کے ہاں قیام کیا۔وہاں دس دن سے کچھ زائد قیام کے دوران آپ ؐ نے مسجد قبا ء کی بنیاد رکھی جس کا نام مسجد قباء رکھا گیا۔8 ربیع الاول 13 نبوی کو تعمیر ہونے والی مسجدقباء تاریخ اسلام کی پہلی مسجد بن گئی۔مسجد کی تعمیر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمائی تھی۔آپ ؐ نے مسجد قباء کی فضیلت کے بارے میں ارشادفرمایا ہے،حضرت سہل بن حنیف ؓسے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رشاد مبارک ہے کہ”جو اپنے گھر سے وضو کرکے مسجد قبا ء میں آئے پھر اس مسجد میں نَماز پڑھے اسے ایک عمرے جتنا ثواب ملے گا۔ (مسند امام احمد، مسند المکیین)۔حضرت اُسید بن ظہیر انصاری ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا”مسجد قباء میں ایک نمازادا کرنا ایک عمرہ کے برابر ہے۔“ (سنن ابن ماجۃ، کتا ب اقامۃ الصلوۃ)۔
مسجد قباء کی تعمیر،وہاں قیام اورنمازکی ادائیگی کے بعدآپؐاپنی اونٹنی ”قصویٰ“پر سوار ہوکر قباء کے مقام سے روانہ ہوگئے اور فیصلہ کیا کہ جہاں اونٹنی ٹھہرجائے گی وہیں قیام فرمائیں گے۔اونٹنی چلتے چلتے حضرت ابو ایوب ؓانصاری کے گھر کے سامنے زمین پر بیٹھ گئی جہاں اس دن بعض مسلمان نماز ادا کررہے تھے۔ اس جگہ پر کھجوروں کو خشک کیا جاتا تھا،یہ زمین دو یتیم بچوں سَہْل اور سُہَیْل کی تھی جو حضرت سیدنا اَسْعَد بن زُرارَہؓکی زیر کفالت تھے۔ جب اونٹنی اس مقام پر بیٹھ گئی تو آپ ؐ نے ارشاد فرمایا”یہی ہماری منزل ہو گی“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بچوں کو بلاکر زمین خریدنے سے متعلق فرمایا۔بچوں نے عرض کیا”ہم آپ ؐ کو بطور نذرانہ پیش کرتے ہیں۔(بخاری،ج2،ص595)۔آپ ؐ نے وہ زمین بلاقیمت قبول نہ فرمائی بلکہ اس کو خریدا اور رقم حضرت ابو بکر صدیقؓنے ادا کی۔ (امتاع الاسماع)نبی کریم ؐ نے 18 ربیع الاول سن 1ہجری کومسجد نبوی کا سنگ بنیاد رکھا۔مسجد کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے پہلا پتھر آپ ؐ نے رکھا، دوسرا پتھرحضرت ابو بکر صدیق ؓنے، تیسرا حضرت عمرفاروقؓ نے اور چوتھا پتھرحضرت عثمانِ غنیؓ نے رکھا۔(کتاب الفتن لنعیم،ج1،ص107، حدیث:259)حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ حضورؐ نے فرمایا کہ”میری اس مسجد میں (یعنی مسجد نبوی) ایک نماز بہتر ہے دوسری مساجد کی ہزار نمازوں سے سوائے مسجدالحرام کے۔“(بخاری)آپ ؐ کا روضہ مبارک مسجد نبوی میں ہے۔دنیا بھر سے حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے مدینہ منورہ میں آپؐ کے روضہ پر حاضری ضرور دیتے ہیں۔کالم لکھتے ہوئے کوئی غلطی ہوگئی ہوتو اللہ تعالیٰ کے حضور معافی کی طلبگار ہوں۔اللہ تعالیٰ تمام عالم اسلام کو خانہ کعبہ کا طواف کرنے اور مدینہ کی زیارت سے فیض یاب فرمائے آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ماں جی اللہ والے کے کالمز
-
ربیع الاول کے چند اہم واقعات
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
شیخ الاسلام حضرت میاں میرصاحب ؒ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
حضرت بہلول داناؒ نے معمہ کیسے حل کیا
جمعہ 24 ستمبر 2021
-
موت کی ٹرین میں زندگی کا آخری سفر
بدھ 9 جون 2021
-
حضرت سخی سلطان باھو ؒ کی کرامات
پیر 7 جون 2021
-
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت
منگل 18 مئی 2021
-
رمضان میں امت کو ملنے والے پانچ تحفے
پیر 19 اپریل 2021
-
حضرت شہباز قلندرؒ کے جلال سے ظالم راجہ کا قلعہ الٹ گیا
منگل 6 اپریل 2021
ماں جی اللہ والے کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.