
مشکل حالات میں سستا حج پیکج۔ آخری قسط
ہفتہ 19 اپریل 2014

میاں اشفاق انجم
(جاری ہے)
اب بات کرتے ہیں کیا حج واقعی سستا ہوگیا ہے؟ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے الفاظ کی حد تک 2لاکھ 72ہزار حج پیکیج پاکستانی تاریخ کا سستا ترین حج پیکیج ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے لازمی کھانے کی شرط نے آزمائش بڑھا دی ہے۔وزارت نے اس کا حل بھی نکالتے ہوئے سرکاری سکیم کے حاجیوں کو حج فنڈ سے 1000ریال فی حاجی سٹبسڈی دینے کی تجویز رکھی ہے اور ساتھ ہی دوبارہ سعودی حکومت سے کھانے کی لازمی شرط ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔کھانے کا ذمہ حکومت لے لیتی ہے تو سرکاری سکیم کے حاجی جو اس سال 56000کے قریب ہوں گے ان کے لئے بڑی کامیابی ہوگی قربانی کی لازمی شرط کا خاتمہ خوش آئند ہے۔حج 2014ء کے لئے سرکاری عازمین حج کے لئے حاصل کی گئی مکہ کی عمارتیں نیا پنڈورا بکس کھول سکتی ہیں۔عزیزہ ،خالدیہ، شوکیہ کی بجائے وزارت مذہبی امور نے نیا علاقہ جدہ ایئرپورٹ کی طرف ڈھونڈ نکالا ہے۔اس کا نام ہے بھتہ قریش۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں عام ٹریفک نہیں جاتی۔کھانے پینے کی مشکلات بھی ہو سکتی ہیں۔عزیزہ وہ علاقہ ہے جہاں ٹریفک بھی عام ہے۔کھانے پینے کی سہولیات بھی عام ہیں۔ حرم بھی آسانی سے جایا جا سکتا ہے۔صرف سستے کے چکر میں بھتہ قریش ایک ہی علاقہ میں ساری عمارتیں حاصل کی گئی ہیں۔اب صرف دعا کی جا سکتی ہے۔تنقید کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
دوسرا اہم مسئلہ ایئر لائنز کی موناپلی توڑنے کا تھا۔5ایئر لائنز نے 30ہزار کم کرایہ کی آفر کی تھی اس کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔پی آئی اے قومی ایئر لائنز ہے فائدہ دینا چاہیے مگر اس شرط پر نہیں الله کے مہمانوں کے ساتھ زیادتی کر دی جائے۔ سرکاری سکیم کے معاملات اگر ایئر لائنز کے ساتھ طے نہیں پا سکے تو کم از کم پرائیویٹ سکیم کے 86000عازمین کو الله کے مہمان سمجھتے ہوئے ایئر لائنز سے حج کرایہ طے کر لیا جائے۔40روزہ اور شارٹ پیکیج کے حج کرایہ میں بڑا فرق ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔سرکاری حج سکیم کے لئے مکہ میں بالخصوص اور مدینہ میں بالعموم ہوٹلز سے حرم تک شٹل بس سروس کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری سکیم کے حاجی مونوٹرین استعمال کریں گے۔رہنمائی کرتے ہوئے تربیتی امور کو موثر بنایا جائے۔پرائیویٹ حج سکیم کے اس سال سرکاری حج سکیم سے زیادہ افراد جا رہے ہیں۔اس لئے وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری بنتی ہے جو منصوبہ بندی کرے وہ دونوں سکیموں کے لئے کرے۔
وزارت مذہبی امور حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورابکس کھولنے سے پہلے پیپلزپارٹی کے دور کو سامنے رکھے۔آج تک بڑے بڑے معزز سیاستدانوں اور بیورو کریٹ کے اوپر سے بدنامی کے داغ دھل نہیں سکے بلکہ جیلوں سے باہر نہیں آ سکے۔حج کوٹہ کے لئے جو منڈی لگی ہوئی ہے اس سے دامن کیسے بچایا جا سکتا ہے۔منصوبہ بندی کی جائے حج 2010ء کے موقع پر 5000/-روپے فی حاجی خصوصی فنڈ کی مد میں حکومت کی ہدایت پروصول کرنے والے حج آرگنائزر جو درست کوائف نہیں دے سکے۔4سال سے ایف آئی اے کو بھی بھگت رہے ہیں اور اسلام آباد اور اپنے شہروں کے درمیان فٹ بال بنے ہوئے ہیں صرف حج کوٹہ نکالنے کے لئے ان کمپنیوں کا کوٹہ 5سے 10فیصد کاٹنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔سرکاری حج سکیم کی طرح پرائیویٹ حج سکیم کے نظام کو موثر بنانے کے لئے حج آرگنائزر کو فوری R.Lلیٹر جاری کرکے حج بکنگ کے لئے کم از کم ایک ماہ دیا جائے۔حج آرگنائزر کی طرف سے جن امور کی توجہ دلائی گئی ہے وہ پیش کردی گئی ہیں اس کے ساتھ درخواست کی گئی ہے سعودیہ میں پاکستانی رقوم کی منتقلی کا نظام نہیں بن سکا۔حکومت مداخلت کرے اور سعودی بنکوں میں اکاؤنٹ کھولنے سمیت جن امور کی ضرورت ہے فوری اقدام کئے جائیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم نے مشکل حالات میں جو پیکیج متعارف کرایا ہے۔اس کو سامنے رکھتے ہوئے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر سے بھی درخواست کرنی ہے وہ بھی قوم کو افورڈ ایبل پیکیج دیں اور عازمین حج سے غلط کمٹمنٹ نہ کریں ۔تربیت پر زور دیں آخر میں سردار محمد یوسف سے کہنا چاہوں گا ڈالر 96تک آ گیا ہے۔ریال کی سرکاری قیمت 29رکھی گئی ہے ریال سستا ہو رہا ہے آپ بھی سستا کریں پرائیویٹ حج سکیم کے لازمی واجبات کم کریں سروسز فراہم کرنے کے لئے پرائیویٹ حج سکیم کو سروس سٹیکر بھی فراہم کریں تاکہ وہ بھی خدام کو ساتھ لے جا سکیں۔
وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان انڈرسٹیڈنگ موجود ہے مگر ناکافی، اس کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ہوپ کے معاملات پر جو سوالات اٹھ رہے ہیں اس کا واحد حل الیکشن ہے۔ضرور ہونے چاہئیں۔ الیکشن اس وقت ہونے چاہئیں جب حج آرگنائزر فارغ ہوں۔اپنی طرف سے دوستوں کی ساری باتیں تحریر کردی ہیں الله ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمارے اندر اور باہر کو ایک کر دے۔آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
میاں اشفاق انجم کے کالمز
-
موجودہ حکومت کا آخری بجٹ
اتوار 1 اپریل 2018
-
مصطفی ٹائون لاہور بوگس فائلز سکینڈل
جمعہ 16 مارچ 2018
-
پی آئی اے کی فروخت روکنے کا شکریہ
ہفتہ 10 مارچ 2018
-
گنے کے کاشتکاروں کی تذلیل
ہفتہ 17 فروری 2018
-
طلبہ یونینز پر پابندی کے 34 سال
جمعہ 9 فروری 2018
-
ڈولفن فورس بھی ناکوں پر
ہفتہ 3 فروری 2018
-
صفدر علی چوہدری کی یادیں
جمعہ 26 جنوری 2018
-
پیپلز پارٹی کی پنجاب میں دبنگ انٹری
ہفتہ 20 جنوری 2018
میاں اشفاق انجم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.