
یوم دفاع پاکستان اور آج کے حقیقی خطرات
اتوار 6 ستمبر 2020

میاں منیر احمد
(جاری ہے)
ملک کی سرحدوں کے دفاع میں شہادت ہرمحافظ ِوطن کی سب سے بڑی خواہش وتمنا ہوتی ہے، اُس کے نزدیک وطن سے مقدم و مقدس کوئی چیزنہیں ہوتی۔وہ وطن کی خاطراپنی جان کی قربانی کوسب سے بڑافریضہ اور اعزازسمجھتاہے وہ چاہتاہے اُس کاوطن سلامت رہے۔اُس کے ہم وطنوں پرکوئی آنچ نہ آئے۔وہ دُشمن کے شرسے محفو ظ ومامون رہیں اوراُس کی جان کے بدلے، اس کا ساراخاندان ایسی اعلیٰ جنت میں داخل ہوجس کی نعمتیں اورآسائشیں کبھی ختم ہونے والی نہیں۔ مسلمان تو اللہ کی راہ میں شہادت کواتنا ہی پسندکرتاہے، جتناکافرلوگ دُنیاوی زندگی کی لذتوں اورنعمتوں کو پسندکرتے ہیں۔ہرانسان جودُنیا میں آیاہے،اُس نے موت کے تکلیف دہ اوراذیت ناک مرحلہ سے گزرنا ہی ہے اور ہرجسم نے مٹی میں مل کربکھرہی جانا ہے۔ہرلاش چاہے کتنے ہی اہتمام عمدہ خوشبو،نفیس ترین کفن میں دفن کی جائے آخرگل سڑہی جاتی ہے۔مگردفاع وطن میں گرا ہواخون انتہائی قیمتی ہوتا ہے اورشہیدکے مقام ومرتبہ اوراعزازکاکیا کہنا۔شہادت کی موت اتنی بڑی نعمت ہے کہ شہید جنت میں جاکربھی اسے نہیں بھولے گا اورخواہش کرے گا کہ اسے پھردُنیا میں بھیجا جائے اورشہیدہو،حتی کہ دس بار اسے دُنیا میں بھیجا جائے توبھی ہربارشہادت ہی اس کی آرزوہوگی۔سیدالاولین والآخرین حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی شہادت کی تمنا فرمایا کرتے۔
حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: میں پسندکرتاہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہادکروں اور شہیدکیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھرشہیدکیا جاؤں پھرزندہ کیا جاؤں پھرشہیدکیا جاؤں(بخاری شریف)
زندگی تو ہے ہی اللہ کی امانت، جیسا کہ ارشادباری تعالیٰ ہے،انسان کی پیدائش اتنی بے بودہ اوربے مقصدنہیں اورنہ زندگی کی نعمت، عقل، حواس اورجسم کے اعضاء انسان کوبے مقصدعطاء کئے گئے ہیں۔بلکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی جانب سے امانت ہیں تاکہ عطاء کی گئی تمام نعمتیں اللہ کی منشاومرضی کے مطابق استعمال کی جائیں۔جب موت کا ایک وقت مقرر ہے تو پھر کیوں نہ شہادت کی موت طلب کی جائے
جوبیٹے ہیں وطن تیرے وطن ان کے لہو میں ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میاں منیر احمد کے کالمز
-
محرم سے مجرم کیسے
بدھ 2 فروری 2022
-
تبدیلی
اتوار 23 جنوری 2022
-
صراط مستقیم
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
زندگی کو عزت دو
پیر 10 جنوری 2022
-
افغان قوم اور قاضی حسین احمد
بدھ 5 جنوری 2022
-
ملک کی سلامتی کیلئے فکرمندی کس کو ہے؟
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
دل بھی بجھا ہو شام کی پرچھائیاں بھی
منگل 5 اکتوبر 2021
-
چوہدری ظہور الہی ایک عظیم سیاست دان
منگل 28 ستمبر 2021
میاں منیر احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.