
شب برأت
منگل 2 جون 2015

میر افسر امان
(جاری ہے)
صاحبو! اللہ نے اپنی مخلوق انسانوں میں سے مسلمانوں کو ایک خاص اہمیت دے رکھی ہے وہ اہمیت کیا ہے۔ وہ اہمیت اللہ کی جنت ہے جو مسلمان کی آخری منزل ہے۔ اللہ کی جنت کیسے حاصل ہوتی ہے ۔اللہ کی عبادت کرنے سے ہوتی ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کو دن میں حلال روزی کمانے اللہ کے راستے میں جد و جہد کرنے اور راتیں اللہ سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے سے گزارنی چاہیے ہیں۔ کافروں کی طرح راتوں کو فسق و فجور، ناچ گانوں، شراب و کباب اور عیش عشرت میں نہیں گزارنی چاہیں ہیں۔ فسق و فجور کرنے والوں اللہ کے نافرمانوں کے لیے اللہ نے دوزخ تیار کی ہوئی ہے جس میں وہ ساری عمر رہیں گے وہ چائیں گے بھی تو دوزخ سے باہر نہ نکل سکیں گے۔ آ ج ہم شب برأت کی بات کر رہے جو ماہ شعبان کی پندرویں رات ہے۔ اس رات میں اللہ اپنے بندوں کے بے شمار گناہ معاف فرماتاہے اس رات اللہ اپنی مخلوق میں رزق تقسیم کرتا ہے۔سال بھر ہونے والے واقعات و حادثات کو لکھ دیتا ہے۔حضرت علی نے بیان کیا کہ رسولاللہ نے فرمایا شعبان کی پندرویں شب کو قیام کیا کرو۔یعنی اللہ کی عبادت کیا کرو، نفل نماز ادا کیا کرو دن کو روزہ رکھا کرو۔ام المومنین حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک شب میں نے رسولاللہ کو نہ پایا۔میں تلاش میں نکلی تو آپ کو بقیع قبرستان جو مسجد نبوی کے قریب ہے میں دیکھا ۔ آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے اور کہا کی آج نصف شب شعبان کی رات ہے اس میں اللہ تعالیٰ اتنے لوگوں کو جہنم سے نجات دے گا جتنے قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے با ل ہیں۔قبائل عرب میں اس قبیلے کی بکریاں سب سے زیادہ تھیں اس لیے اس کی مثال دی گئی۔ مگر چند بدنصیب افراد کی طرف اس رات بھی اللہ تعالیٰ کی نظر عنایت نہیں ہو گی۔ یہ کینہ پرور، قطع رحمی اور شراب نوشی اور تصویریں بنانے والے ہیں۔یعنی جانداروں کی تصویریں بنانے والوں کا ذکر ہیں۔ کیا اب مسلمان ملکوں تصویریں بنانا فن کی شکل اختیار نہیں کر گیا؟ضرورت کے مطابق تق تصویریں بنانے کی علما ئے اسلام نے اجازت دے رکھی ہے مگر بلا ضرورت تصویریں بنانے کو منع کیا گیا ہے۔ہاں اسلام میں بے جانوں ،جیسے پہاڑ ، سمندر، جنگلات اور اللہ کی تخلیق کی تصوریں بنانے کی اجازت ہے اور مناظر کی تصویریں بنانا منع نہیں۔ویسے تو شعبان کے تمام راتوں میں اللہ کی رحمت ہی تورحمت ہے مگر اس ماہ مبارک کی پندرویں شب برأت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس شب میں اللہ کی عبادت کرنا افضل ہے۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے۔ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے۔ ہمارے ملکِ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.