
بھارت کا جارہانہ اور پاکستان معذرتانہ رویہ؟
جمعہ 7 اگست 2015

میر افسر امان
(جاری ہے)
ہے اور پاکستان بغلیں بجاتا رہتا ہے۔پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان بھارت کی عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کی بات کرتا ہے۔کبھی آلو پیاز کی تجارت کی باتیں کرتا ہے۔کبھی فلم اسٹاروں اور ثقافتی وفود کے تبادلے کی باتوں میں پاکستان کو مصروف رکھتا ہے۔ اپنے ایجنٹوں سے کہلواتا رہتا ہے ہم ایک ہیں ہمارا رہن سہن ایک جیسا ہے ۔اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹائے رکھنے کی پالیسی پر عمل کرتے کرتے پاکستان کو اُلجھائے رکھتا ہے۔ ہمارے موجودہ نادان حکمران بھی بنیے کی اس چال میں نادانستہ پھنس کر کہتے ہیں پاکستان اوربھارت میں صرف ایک لکیر کا فرق ہے باقی دونوں قومیں ایک ہیں۔ مگر پاکستان کے خالق حضرت قائد اعظم نے کہا تھا برصغیر میں دو قومیں ہیں دونوں کے الگ الگ مذہب ہیں ایک قوم صرف ایک خدا پر یقین رکھتی اور دوسری قوم کے لاتعداد خداہیں ایک قوم گائے کوذبح کرتی ہے اور کھاتی ہے جبکہ دوسری قو م گائے کی پوجا کرتی ہے اور اِس پیشاب پیتی ہے۔ دونوں قوموں کے رہن سہن ایک دوسرے سے الگ ہیں ان کے قومی ہیرو الگ الگ ہیں۔اسی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا تھا اگر پاکستان کو ہمارے حکمرانوں نے قائم رکھنا ہے تو اسی نظریہ پر عمل کرنا ہو گا۔ اسی کو نظریہ پاکستان کہتے ہیں اور یہ ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔ باقی سب نظریے پاکستان کی بیچکنی کرنے والے نظریے ہیں۔اللہ نے پاکستان کو ایٹمی قوت عطا کی ہے۔ہمارے حکمرانوں کے پاس عصا موسوی ہے اور وہ مصنوعی سانپوں سے ڈر رہے ہیں۔پاکستان کے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ بھارت کے ساتھ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں ہمیشہ برابری کی سطح کے مذاکرات پر تیار ہوں ورنہ نہیں۔بھارت کے جارہانہ رویہ کے سامنے معذرتانہ رویہ تبدیل کریں۔ کہاں بھارت سے کشمیر پر بات ہوتی تھی اور کہاں اب بھار ت کے دورے پر ہمارے سلامتی کے مشیر جائیں گے یعنی بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہم سے بات کرے گا نام نہاد ممبئی ہوٹل حملے ،گرداس پور حملہ اور دہشت گردی پر بات ہو گی کشمیر کا ذکر نہیں ہو گا۔ ٹھیک ہے ہم بھی پاکستان کی سلامتی کی بات کریں گے۔لیکن کیا ہم نے بنگلہ دیش میں پاکستان توڑنے کے مودی کے بیان پر تیاری کر لی ہے؟کیا ہم نے سمجھوتہ ٹرین اور اُس جیسے دوسرے واقعات و حادثات جو بھارت میں رونما ہو چکے ہیں کی تیاری کر لی ہے؟کیا پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت ساتھ رکھ لیے ہیں؟ کیا بھارت کی ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کی ٹرنینگ اور فنڈنگ کے ثبوت کی تیاری کر لی ہے؟کیا بھارت کی آبی دہشت گردی کی تیاری کر کے جا رہے ہیں؟ہمیں اپنے سپہ سالار کی طرح کھل کر کشمیر پر بات بھی کرنی چاہیے چاہے کچھ بھی ہوئے کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ہمارا کیس مضبوط ہے اقوام متحدہ میں بھارت خود گیا تھا اُس نے کشمیر میں رائے شماری کرانے کا پوری دنیا، کشمیریوں اور پاکستان سے اپنا وعدہ پورا کرنا پڑے گا۔ ہم حکمرانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ بھارت کے جارہانہ رویہ کے خلاف معذرتانہ رویہ سے پرہیز کریں برابری اور انصاف کی بنیاد پر مذکرات کریں۔اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.