
شہیدوں کے سردار سیدنا حضرت حمزہ
بدھ 28 مارچ 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
رسول اللہ غزوہ اُحد مدینہ کے اندر قلعہ بند رہ کر لڑنا چاہتے تھے۔اُس وقت حضرت حمزہ اور دوسرے اصحاب کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے رسول اللہ نے مدینہ سے باہر نکل کر اُحد کے مقام پر کفار مکہ سے جنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔محمد متین خالد صاحب نے اپنی کتاب میں امام المجائدین کا کیا نقشہ کھینچا ہے ۔حوالہ(سیرت حلیہ، طبقات ابن سعد) رسول اللہ کو غزوہ اُحد کے وقت، حضرت صدیق اکبر اور حضرت فاروق اعظم ،دونوں نے عماہ بندھوایا ۔ پوشاک زیب تن کروائی۔ پھر دو زریں پہنائیں۔پشت مبارک کوچمڑے کے پٹکے سے کسا۔جس کے بعد آپ لوگوں کے سامنے اس حالت میں تشریف لائے کہ، گردن کی ایک طرف تلوار کا پرتلہ تھا، دوسری طرف کمان، پشت پر ترکش، اور دست مبارک میں نیزہ۔جب میدان جنگ میں مجائدین کی صفیں درست فرما رہے تھے تو سر مبارک پر خود تھا۔ کیا شان ہے ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلہ اللہ علیہ وسلم ،امام المجائدین کی۔ محمد متین خالد صاحب نے اس موقعہ پر (ر) میجر جنرل اکبر خان کی کتاب ” حدیث دفاع“ کا بھی ذکر کیا ہے جس میں میجر جنرل صاحب لکھتے ہیں کہ رسول اللہ ایک مایہ ناز پیدائشی جرنیل تھے۔آپ بہترین دفاعی منصوبہ ساز اور فن سپہ گری کے امام تھے جن کا ایک ایک غزوہ ان کی عسکری مہارت و قابلیت کا زندہ ثبوت ہے۔ہم توکہتے ہیں(راقم) جناب !حضرت محمد اللہ کے نبی اور پیغمبر تھے۔ ساری جنگی اسکیمیں اللہ کی ہدایت پر ترتیب دیتے تھے۔
جنگی حکمت عملی کے تحت ، اُحد کی لڑائی کے وقت رسول اللہ نے میدان جنگ کی جگہ کسی کو نہیں بتاتی تھی۔جب کوچ کیا تو بھی معروف راستے سے اُحد کی طرف جانے کے بجائے جنوب کی طرف چلے اور دیار بنی ظفر کی سمت باغات یعنی مشرق کی طرف چلتے گئے۔ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی اس جنگی چال کو نہیں سمجھ سکا اور کہا ہمیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔اپنے تین سو آدمیوں کو لے کر واپس مدینہ چلا گیا۔ رسول اللہ کی بہترین جنگی اسکیم کے طور پر کفار کے عقب میں جبل اُحد اور سامنے جبل عینین تھا۔ اور دوسری طرف اسلامی فوجیں تھیں۔ جہاں بھی رسول اللہ نے حضرت حمزہ کو مقدمہ الجیش مقرر کیا۔ یعنی میدان جنگ میں سب سے آگے بڑھ کر حملہ کرنے والا دستہ۔ جیسے پاکستانی فوج کی ایس ایس جی۔(اسپیشل سروسس گروپ )۔حضرت حمزہ کی دھاڑ، چنگھاڑ اور وار کے آگے کوئی نہ ٹھہر سکا۔ دودستی تلوارچلاتے ہوئے ،بپھرے ہوئے شیر کی طرح دشمن پر اس طرح حملہ آور ہوئے کہ ان کے سامنے بڑے بڑے سورما پیٹھ دکھا رہے تھے۔ حضرت حمزہ نے چالیس بڑے بڑے نامور سوماؤں کو قتل کیا، کل ستر کفار قتل ہوئے۔
ستر کفار کو قیدی بنایا گیا۔ جب بدر میں شکست کا بدلہ لینے، اُحد کی لڑائی کرنے مکہ کے قریش آنے لگے تو، جبیر بن مطعم نے اپنے حبشی غلام وحشی بن حرب کو کہا کہ اگر تو حضرت حمزہ کو قتل کرے گا تو میں تمھیں آزاد کر دوں گا۔ ہند نے کہا کہ اگر میرے باپ کا بدلہ ،حضرت حمزہ سے لے گا تو میں تمھیں اپنا سارا زیور دے دوں گی۔غزوہ اُحد میں اسی حبشی غلام، وحشی بن حرب جو کہ گھات لگا کر بیٹھا ہوا تھا، کے نیزہ لگنے سے حضرت حمزہ شہید ہوئے تھے۔کفار مکہ نے حضرت حمزہ کو کسی بہادری سے شہید نہیں کیا بلکہ کرایہ کے قاتل سے، سازش سے، چھپ کر شہیدکیا۔شفیق چچا کا جسد اطہر دیکھ کر آپ اس قدر روئے کہ ہچکی بندھ گئی۔اللہ کی توحید کے اعلان اور محبت رسالت کے جرم میں حضرت حمزہ کی لاش کا مثلہ کر دیا گیا۔ حضرت جابر سے راویت کہ رسول اللہ نے فرمایا ” قیامت کے دن اللہ کے نذدیک تمام شہیدوں کے سردار حمزہ ہوں گے۔( مستدرک حاکم)
سیرت نگاروں کے مطابق غزوہ اُحد میں ستر مسلمان شہید ہوئے۔حضرت حمزہ کی ایک بارپہلے نماز جنازہ پرھائی گئی پھر ہر شہید کے ساتھ بھی حضرت حمزہ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ اس طرح ستر بارنماز جنازہ پڑھائی گئی۔حضرت عامر بیان کرتے ہیں کہ رسولاللہ نے شہدا اُحد کے شہید ہونے کے آٹھ برس بعد نماز جنازہ ادا کی۔نماز ادا کرنے کے بعد آپ ممبر پر تشریف لائے اور فرمایا: میں تمھارا پیشرو ہوں۔ میں تم پر گواہ ہوں۔مجھے اس بات کا کوئی اندیشہ نہیں کی تم میرے بعد شرک کرنے لگ جاؤ گے۔لیکن مجھے یہ خوف ہے کی تم ایک دوسرے کے ساتھ حسد کرنے لگو گے۔صحیح بخاری حدیث ۱۳۴۴۔صحیح مسلم حدیث ۲۲۹۶۔ سنن نسائی حدیث ۱۹۵۴۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اتحاد کی توفیق عطا فرمائے۔ محمد متین خالد صاحب کتاب کے آخر میں فرماتے ہیں کہ بغیر سند کے،حضرت امیر حمزہ کے قصے مختلف کتابوں میں بیان کیے گئے ہیں۔جن کا حضرت حمزہ سے کوئی تعلق نہیں۔حضرت حمزہ رسول اللہ کے نذدیک اسد اللہ اسد الررسول ہیں ۔ ان پر ملت اسلامیہ فخر کرتی رہے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.