
فضائل ِ رمضان
پیر 14 جولائی 2014

محمد اکرم اعوان
(جاری ہے)
انسان کی فطرت کو اللہ رب العزت سے بڑھ کر کون جان سکتاہے۔کہ انسان کسی ڈر یا خوف کے بدلہ میں یا پھر فائدہ اور نفع کو دیکھ کراعمال سرانجام دیتا ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کواپنے احکامات کی بجاآوری کے لئے ڈرایا بھی اور بشارتیں بھی سنائیں۔ چونکہ اللہ رب العزت کی صفت ِرحمت ، صفت ِغضب پر غالب ہے، اسی لئے جہاں وعید آئی وہیں اس سے گئی گنا زیادہ اپنی رحمت اور فضل کا بھی ذکرفرمایاکہ کہیں میرا بندہ مایوس نہ ہوجائے۔بے شک اللہ پاک نے جن وانس کو صرف اپنی عبادت کے لئے تخلیق فرمایامگر انسان کی چونکہ فطرت میں شامل ہے کہ وہ فائدہ کو دیکھ اورسن کر عمل پر راغب ہوتا ہے۔ انسان کی اسی فطرت کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ رب العالمین نے جہاں ہر برے عمل کو بے کار اور سزا کا ذریعہ بتایا وہیں ہر نیک اور صالح عمل کی بدولت اپنی رضا یعنی جنت کا وعدہ ،دنیا و آخرت کی کامیابی اور بے شمار انعامات کا تذکرہ فرمایا۔ روزہ توحق تعالیٰ شانہُ کی محبوب ترین عبادتوں میں سے ہے۔ اسی وجہ سے ارشاد ہے کہ ہرنیک عمل کابدلہ ملائکہ دیتے ہیں مگرروزہ کا بدلہ میں خود عطاء کرتا ہوں اس لئے کہ وہ خالص میرے لئے ہے۔
رمضان المبارک سراسر انعامات کامہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک کا اول حصہ رحمت ہے یعنی حق تعالیٰ شانہُ کا انعام متوجہ ہوتا ہے اور یہ رحمت عامہ سب مسلمانوں کے لئے ہوتی ہے۔ اس کے درمیانی حصہ سے مغفرت شروع ہوجاتی ہے اور آخری حصہ بالکل آگ سے خلاصی ہے۔ ایک حدیث کا مفہوم اس طرح ہے کہ اگرلوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ رمضان کیا چیز ہے تو میری اُمت تمنا کرے کہ سارا سال رمضان ہی ہوجائے۔ اس ماہِ کریم میں نوافل کا اجر بڑھا کر فرائض کے برابر اور فرائض کا اجر ستر گنا زیادہ کردیا جاتا ہے۔ یعنی ایک نفل کا ثواب دوسرے مہینوں کے فرائض کے برابراور ایک فرض کا ثواب دوسرے مہینوں کے ستر فرائض کے برابر کردیا جاتا ہے۔ اس مہینہ میں ہر روز جہنم سے نجات دی جاتی ہے اور صرف ایک عید کے دن پورے رمضان کے برابر انسان کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیا جاتاہے اور اس ماہِ مقدس میں دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔
حضرت ابی سعید خدری سے روایت ہے گئی ایک حدیث مبارکہ کامفہوم کچھ یوں کہ۔"نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے رمضان المبارک کی ہر شب وروزاللہ کے یہاں سے (جہنم کے ) قیدی چھوڑے جاتے ہیں اور ہر مسلمان کے لئے شب وروز میں ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے"۔اس ماہِ بابرکت میں تلاوت قرآن پاک، ذکرواذکار کا اجروثواب عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح مالی عبادات صدقہ، خیرات کے ذریعہ( اپنے اپنے علاقہ میں موجود ) غرباء ومساکین کی خبرگیری اور داد رسی کے اجرمیں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فضلیت اور اجرو ثواب کی کثرت کودیکھتے ہوئے اکثر صاحب ِ مال اپنی زکواة بھی ماہ ِ رمضان میں ادا کرتے ہیں تاکہ اس فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اجروثواب حاصل کرسکیں۔
کسی نے سچ کہا ہے کہ اچھی کتاب بہترین دوست ہے اورپھرخاص کرایسی کتاب جس میں اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت محمدﷺکی پیاری احادیث مبارکہ کا حوالہ دیا گیا ہو اس سے اچھی کتاب اور اس سے اچھا دوست اور کون ہو سکتا ہے ۔اللہ کے ایک نیک بندہ حضرت مولا نا زکریا رحمتہ اللہ علیہ نے عام انسانوں کی سہولت اور آسانی کی خاطرچند احادیث مبارکہ کو یکجا فرما کر ایک بہت ہی خوبصورت کتاب فضائل اعمال مرتب فرمائی۔ اسی کتاب میں ماہ ِرمضان المبارک کی فضیلت کی نسبت سے احادیث مبارکہ کا مجموعہ مرتب فرمایا اور اس باب کا نام "فضائل ِ رمضان" رکھا۔ یہ ایک بہت ہی قیمتی اور آسان عبارت میں لکھی گئی کتاب ہے۔ یہ کتاب حقیت میں ہرفرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے رات دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر اس کتاب کا مطالعہء ایسی حالت میں کریں کہ گھر کے تمام افراد اس عمل میں شریک ہوں۔کیونکہ جہاں قرآن، احادیث ،ذکر اذکار اوردین سیکھنے کی محفل منعقد کی جاتی ہے ، اُس جگہ کو فرشتے گھیر لیتے ہیں، رحمت اورسکینہ نازل ہوتی۔ اس محفل میں بیٹھنے والوں کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ رمضان آدھا سے زیادہ گزر چُکا اور اب الوداعی ایام میں چنددنوں کے مہمان، ماہِ رمضان کے باقی عرصہ میں اعمال صالح اور توبہ استغفار سے اپنے رب کریم کو راضی کرلیں۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے فرصت اور توفیق عطافرمائی ہے وہ اس ماہ ِمقدس میں اعتکاف کے ذریعہء سے اللہ رب العزت کی رضا تلاش کریں۔اللہ رب العزت مجھے اور تمام قارئین کرام کواعمال ِصالح کی توفیق عطا فرمائے۔
اے رب العزت ہمارے گناہوں کو معاف فرما ، ہمارے حال ِ زار پر رحم فرما،کشمیر،شام،افغانستان،غزہ، فلسطین،پاکستان سمیت پُورے عالمِ اسلام میں امن سکون عطاء فرما ۔آمین ثم آمین یارب العالمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اکرم اعوان کے کالمز
-
آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان !
منگل 28 جنوری 2020
-
کہیں پرندے بھوکے نہ رہ جائیں!
جمعرات 23 جنوری 2020
-
وحشی معاشرہ!
بدھ 15 جنوری 2020
-
بادشاہ رعیت سے ہی تاجدارہوتا ہے!
بدھ 8 جنوری 2020
-
اے عقل تم ہمیشہ دیرسے کیوں آتی ہو !
بدھ 1 جنوری 2020
-
ہمارا مسئلہ کیا ہے !
جمعرات 26 دسمبر 2019
-
حکمران اورعوام
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
ہمارے تعلیمی مسائل اورسرکاری و نجی تعلیمی ادارے
جمعرات 5 دسمبر 2019
محمد اکرم اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.