
16دسمبر 2014 تاریخ کا سیا ہ ترین دن
منگل 18 دسمبر 2018

محمد اکرم اعوان
"ہمارے پیارے وطن پاکستان کو1947میں انگریزوں سے آزادی ملی۔اس قوم نے اپنے قائد کی راہنمائی میں متحد ہوکرمحنت کی توپاکستان نہ صرف ابتدائی مشکلات کوشکست دینے میں کامیاب ہوابلکہ دُنیامیں اس قوم کی کامیابی اورترقی کی مثالیں دی جانے لگیں۔
(جاری ہے)
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان آج ایک بارپھرمشکلات اور مسائل میں گھرچکاہے۔
بچے کتابوں سے ڈرتے ہیں،استادوں کے خوف سے لرزتے ہیں،صبح صبح اُٹھنا اورتیارہوناایک الگ سے مشکل،پھر ہرٹسٹ کی علیحدہ پریشانی، مگروالدین کی دعا،محبت ، حوصلہ افزائی اوراساتذہ کرام کی توجہ ،محنت ،شفقت اورراہنمائی کی بدولت سارا سال امتحان کی تیاری کے بعد ایک وقت آتا ہے ،یہی معصوم ڈرے،سہمے بچے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہوتے ہیں، پوزیشنز لیتے ہیں اوریہاں تک کہ بورڈکی سطح پرٹاپ کرتے ہوئے اپنے آپ کومنواتے ہیں۔ اگرانہی بچوں کوشروع دن سے ڈرا دیا جائے، انہیں کہہ دیا جائے نہیں تم بہت چھوٹے ہو،پڑھائی بہت زیادہ مشکل کام ہے،یہ تمھارے بس کا کام نہیں۔توکیاہوگا،یہ ڈرے سہمے بچے اورزیادہ خوفزدہ ہوجائیں گے،یہ خوف ہمیشہ کے لئے انہیں مایوس کردے گااوروہ ہمیشہ کے لئے نااُمیدہوجائیں گے،پھریہ نااُمیدی زندگی بھراُنہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے مسائل اورپریشانیاں خطرناک حدتک بڑھتی چلی جارہی ہیں اورختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہیں۔اس کی وجہ صرف اورصرف ایک ہے کہ ہم نے انہیں حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ علامہ اقبال رحمتہ علیہ کایہ شعر ہمارے حالات کی خوب عکاسی کرتاہے۔
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا !
ہم نے پاکستان بنانے کے مقصد کونظرانداز کردیا،جس کا مقصد تھا اسلام،نبی ﷺ کے طریقوں کے مطابق اللہ کے ہرحکم پرعمل،قرآن کی تعلیم کوعام کرنا تاکہ ہم قرآن کوسمجھ کراس سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک ایسی قوم بنتے جہاں محبت،ایثار،اخوت،اتفاق سے رہتے،ایک دوسرے کا سہارا بنتے،دوسروں کے دکھ اورتکلیف کواپنا دکھ اورتکلیف سمجھتے،دوسروں کی پریشانی اورمشکل میں مدد کرتے۔ جیسا کہ پاکستان بننے کے وقت خون کی ندیاں پارکرکے آنے والے مہاجرین کی مدداُس وقت کے مقامی لوگوں نے کی۔ان کے دکھوں اورپریشانیوں کوکم کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کیا، متحدہوکرمشکلات کو شکست دی اورپوری دنیا کوایک قوم بن کردکھایا۔
پھرکیاہوا، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت واخوت کا جذبہ کم ہوتا گیا،ہم نے اپنے مقصدکوبھول کراپنی ضرورت اورخواہشات کوپوراکرنے کے لئے دوسروں کا حق مارنے اورہرطریقہ سے مال ودولت اکھٹا کرنے کو اپنا مقصد اورکامیابی کامعیار بنالیا۔اتفاق کی جگہ بے اتفاقی،اسلام کی جگہ فرقہ بندی،محبت کی جگہ نفرت اوردشمنی نے لے لی۔نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارا پیارا پاکستان مشکلات ،مسائل اورپریشانوں میں گھر گیا۔یہ نفرت وبے اتفاقی دشمنی اور دہشت گردی میں بدل گئی ،مسلمان اپنے ہی مسلمان بھائی کومارنے لگے،یہ نفرت اس حدتک پھیلی کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں درسگاہیں بھی محفوظ نہ رہیں،پورے پاکستان میں سکول وکالجزکودہشت گردی کا نشانہ بنایا جانے لگا،16دسمبر 2014تاریخ کاوہ سیا ہ ترین دن،جس روزپشاور میں آرمی پبلک سکول پردہشت گرد حملے میں132 معصوم بچوں سمیت 149بے گناہ اوربے قصورلوگوں کو جس درندگی اوربے رحمی سے شہیدکردیا گیا،اس کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی۔اتنا عرصہ گزرنے کے باوجودمیں اس صدمے کونہیں بھول سکی۔ہرسال جب یہ دن آتا ہے،میں خود پرضبط نہیں کرپاتی اوران معصوم شہدوں کویاد کرکے میری آنکھوں سے بے اختیارآنسوں جاری ہوجاتے ہیں۔
مگرمیراایمان ہے کہ دُشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں کمزور،بزدل اورمایوس نہیں کرسکتیں۔ہمیں چاہیے، ہم سچے دل سے عہد کرلیں ا ور مضبوط ارادہ کرلیں،اپنی نیت کوہرقسم کے کھوٹ سے پاک کرکے اللہ کے ا حکامات پرعمل کریں،قرآن پڑھیں ،سمجھیں اورنبیﷺ کے پیارے اخلاق کواپنے پرلازم کرلیں توہم پھرسے ایک کامیاب قوم بن سکتے ہیں اورپاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ آخرمیں دعا ہے اللہ ہمارے پاکستان کی حفاظت فرمائے،اللہ مستقبل میں ہمیں ایسے حادثوں سے محفوظ رکھے۔ 16دسمبر 2014 میںآ رمی پبلک سکول پشاور پردہشت گرد حملے میں شہیدہونے والی پرنسپل طاہرہ قاضی، اساتذہ ودیگرسٹاف سمیت تمام معصوم بچوں کی لحدپراللہ کی رحمت کانزول ہمیشہ رہے اوران معصوموں کے والدین کوصبرجمیل اوراس صبرپراجر ِعظیم عطاء فرمائے، آمین ثم آمین"(اُم ایمن )
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اکرم اعوان کے کالمز
-
آوارہ کتے شہریوں کے لئے وبال جان !
منگل 28 جنوری 2020
-
کہیں پرندے بھوکے نہ رہ جائیں!
جمعرات 23 جنوری 2020
-
وحشی معاشرہ!
بدھ 15 جنوری 2020
-
بادشاہ رعیت سے ہی تاجدارہوتا ہے!
بدھ 8 جنوری 2020
-
اے عقل تم ہمیشہ دیرسے کیوں آتی ہو !
بدھ 1 جنوری 2020
-
ہمارا مسئلہ کیا ہے !
جمعرات 26 دسمبر 2019
-
حکمران اورعوام
جمعرات 12 دسمبر 2019
-
ہمارے تعلیمی مسائل اورسرکاری و نجی تعلیمی ادارے
جمعرات 5 دسمبر 2019
محمد اکرم اعوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.