
موسم سرما مومن کیلئے موسم بہار
جمعرات 20 جنوری 2022

مجاہد خان ترنگزئی
آج میں آپ قارئین حضرات کا رُخ اس طرف موڑنا چاہتا ہوں کہ سردی کے موسم کے حوالے سے ہمارے شریعت اور نبی کریم ﷺ کے کیا تعلیمات ہے۔ تاکہ اُن کو جان کر اور اس پر عمل کرکے فائدہ حاصل ہوں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ سردی کا موسم مومن کیلئے موسم بہار ہے۔ اس کا دن چھوٹا ہوتا ہے تو مومن روزہ رکھتا ہے اور اس کی رات لمبی ہوتی ہے تو مومن قیام کرتا ہے۔
(جاری ہے)
اس روایت میں ہمارے لیئے عظیم سبق پنہاں ہے کہ موسم سرما سے فائدہ لینا چاہیئے اور اسمیں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے۔
موسم سرما میں مومن کیلئے چند خیر کے پہلو میں آپ کے سامنے گوش گزار کرانا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ روزے کے بیش بہا فضائل ہے جس کا بدلہ اللہ رب العزت خود ادا فرماتے ہیں۔ نیکیوں پر حریص مسلمان موسم سرما میں ان فضیلتوں کو بڑی آسانی سے حاصل کرسکتا ہے کیونکہ سردی کے موسم میں دن چھوٹا ہوتا ہے، موسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے بندے کو بھوک وپیاس کا احساس کم ہوتا ہے۔لہذا بڑی آسانی سے روزہ رکھا جاسکتا ہے اور نبی کریم ﷺ نے بھی حدیث میں فرمایا ہے کہ ٹھنڈی (بڑی آسان) غنیمت یہ ہے کہ سردی کے موسم میں روزہ رکھا جائے۔
موسم سرما میں خیر کا اگلا پہلو نماز تہجد ہے۔ نماز تہجد اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کا شیوہ رہاہے اور اُمت کے بڑے بڑے اولیاء کرام اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ہمیں جو بڑا رُتبہ عطا گیاہے وہ صرف رات کے آخری پہر میں دو رکعت تہجد پر ملا ہے۔ موسم سرما کی راتیں قیام اللیل کیلئے نہایت موضوع ہیں کیونکہ رات طویل ہوتی ہے اور اِن دنوں میں نماز عشاء سے لے کر فجر تک تقریباً 11 گھنٹوں تک وقت ہوتا ہے۔بندہ اگر نماز عشاء کے بعد 4 گھنٹوں تک اپنے کام کاج کریں تو بھی باآسانی صبح 5 بجے اُٹھ سکتا ہے اور تہجد ادا کرسکتا ہے۔
موسم سرما میں خیر کا اگلا پہلوؤں یہ ہے کہ چونکہ پانی ٹھنڈی ہوتی ہے اور موسم بھی ٹھنڈ ہوتا ہے، اب اس حالت میں بستر سے اُٹھنا اور وضو کرنا نفس پر بھاری ہوتا ہے لیکن اس مشقت کے بدلے آپ کو صبر علی الطاعت اور اکمال وضو کا اجر ملتا ہے۔
یعنی آپ نے نفس کو کنٹرول کرکے ٹھنڈ برداشت کی اور اللہ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کی اور ٹھنڈی پانی سے باوجود تکلیف کے کامل وضو کرلیا تو حدیث میں وارددار رہے کہ ایک دفعہ آپﷺ نے صحابہ کرامؓ کو فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتلاوں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف کردے اور تمہارے درجات بلند کردے ؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: اللہ کے رسول؛ کیوں نہیں، آپ نے فرمایا: سردی کی مشقت اور ناگوار ی کے باوجود کامل وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا اور مسجدوں کی طرف کثرت سے قدم بڑھانا، پس یہی رباط ہے۔
اس موسم سرما میں خیر کا اگلا پہلو صدقہ وخیرات کا ہے۔ صدقہ وخیرات سے مال میں اصافہ ہوتا ہے اور کسی محتاج کی ضرورت پوری کرنے پر اللہ تعالیٰ آپ کے حاجات پوری فرماتے ہیں۔ موسم سرما میں اپنے آس پاس پڑوس میں غریب غرباء اور مدارس کے طلباء پر نظر دوڑائیں جو کہ سردی سے بچنے کیلئے سویٹر، چادر، لحاف اور جیکٹ نہیں خرید سکتے، اسی طرح بہت سے لوگوں کے گھرمیں کام نہ ملنے کی وجہ سے یا سرپرست کے بیمار ہو جانے کی وجہ سے راشن نہیں ہوتی اور بچوں کے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ اب یہ صاحب ثروت لوگوں کیلئے نیکی کمانے کا ایک بہتر موقع ہے کہ وہ اسی کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ مشہور تابعی اور کتب ستہ کے راوی صفوان بن سیلم ؒ ٹھنڈی کے موسم میں ایک شب مسجدنبوی ؐسے باہر نکلے، دیکھا کہ ایک شخص سردی سے کانپ رہا ہے اور اس کے پاس اپنے آپ کو سردی سے بچانے کیلئے کپڑے نہیں تھے، چنانچہ انہوں نے اپنی قمیص اُتاری اور اس شخص کو پہنا دی، اس شب بلاد شام میں کسی شخص نے خواب دیکھا کہ سلیم بن صفوان رح صرف ایک قمیص صدقہ کرنے کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگئے۔ وہ شخص اس وقت مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوا اور مدینہ آکر صفوان بن سلیم رح کا پتہ دریافت کیا اور ان کو اپنا خواب سنایا۔
محترم قارئین موسم سرما کو غنیمت جان کر فائدہ لیں، کیا پتہ اگلا موسم سرما نصیب ہی نہ ہوں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مجاہد خان ترنگزئی کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
منگل 15 فروری 2022
-
موسم سرما مومن کیلئے موسم بہار
جمعرات 20 جنوری 2022
-
سال نوکا جشن یا افسوس
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری
منگل 14 دسمبر 2021
-
باہمت اور بے ہمت لوگ
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
شھید محمد زادہ آگرہ۔۔۔۔۔حق کا سچا سپاہی
جمعرات 18 نومبر 2021
-
میرے عظیم اور بہادر والد محترم!!!
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
اسلام مخالف بل نامنظور
اتوار 19 ستمبر 2021
مجاہد خان ترنگزئی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.