
”باؤلے کتے کا کردار“
منگل 16 جون 2015

ممتاز امیر رانجھا
بھارتی چیف آف آرمی سٹاف نے بھی میانمار میں کوئی آپریشن کرکے مسلمانوں کی جان لینے کو اپنی آرمی کی بہت بڑی کامیابی سمجھ لیا ہے۔
(جاری ہے)
اقوامِ متحدہ سمیت پوری دنیا کے مسلمان ممالک برما اور میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی ہیں۔کسی بھی ایک انسان کی جان بہت قیمتی ہے۔اس سارے چکر میں نجانے ہندوسرکار نے کونسا آپریشن کر لیا کہ جس پرپاکستان کو بھی دھمکیوں پر دھمکیاں لگانا شروع ہے۔ہندوستا ن تو وہ قوم ہے جس کا میزائل ٹیسٹ ہوتے ہوئے واپس زمین پر آ گرتا ہے اور پھر اسے ہندوستان کی کامیاب میزائل ٹیسٹ کہاجاتا ہے۔کرکٹ میچ ہارنے اور جیتنے پر سرحدی آبادی پر فائرنگ کرنے والے ہندو فوجی کس منہ سے اپنے آپکو بہادر اور کوالیفائید کہلانے کا شوق پالے ہوئے ہیں۔
ہندوستا ن کو اس بات پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ پوری دنیا میں پہلے نمبرپر پاکستانی فوج ہے۔جس نے بارہا اور پھر اس دفعہ ایک سال سے ضرب عضب پر ملک دشمن دہشت گردوں کی کامیابی سے سرکوبی کی ہے۔شمالی وزیرستان سمیت پورے ملک میں جہاں جہاں دہشت گردوں نے اپنا وجود دکھایا ہماری نڈر فوج نے ان کو سر نگوں کر دیا۔پاکستان میں ہونے والی اس دہشت گردی کے تانے بانے بھی زیادہ غیر ملکی ملک دشمنوں سے ہی جا کر ملتے ہیں۔بہر حال ہندوستان میں نہ تو اتنی اکٹر ہونی چاہیئے اور نہ ہی اتنی ہمت کہ ہمارے ملک اور ہماری فوج کو خدانخواستہ ایرا غیرا سمجھے۔ہماری عوام،ہمارا ملک اور ہماری فوج عظیم تر ہے ،اس بات کا ثبوت ہماری فوج نے ماضی میں دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس سے بڑھ کر میسیج ملے گا۔
ہندوستان وہ قوم ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمان مردو خواتین اور معصوم بچوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ سمیت وہاں کے عوام کو یرغمال بنانے والا ہندوستان اپنی دوغلاہٹ میں نمبر ون ہے۔ پاک چائنا انویسٹ منٹ اور پاکستان کی تجارتی راہداری کی تکلیف ہندوستان کے لئے ایسی تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی ہے کہ اس میں رکاوٹ بننے کے لئے ہندوستان کوئی بھی قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ہندوستان اسی وجہ سے آجکل بنگالیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے پاکستان مخالف قوتوں کی حمایت حاصل کر کے خطے میں ”گند“ ڈالنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔
ہماری حکومت ، ہماری فوج سمیت ہماری عوام کو ہندوستان کے اصل چہرے کی پہچان صدیوں سے ہے۔ہندوستان کے حکمران پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک نت نئی سازشوں کا تانا بانا بنتے رہتے ہیں۔بھارت کے حکمرانوں کے حالیہ بیانات نے بھارت کے اصلی مکرہ چہرے سے بھرپور نقاب اٹھا دیا ہے۔بھارت نے خود ایک دہشت گرد ریاست ہونے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔پاکستان میں بڑی بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت تو پہلے بھی ہمارے پاس تھے لیکن ہندوستانی حکمرانوں کے بیانات نے مزیدٹھوس شواہد کی شکل اختیار کر لی ہے۔
ہماری حکومت،فوج اور حکمرانوں نے میچورٹی کا ثبوت دیتے ہوئے بھرپور طریقہ سے ہندوستان کی مذمت کی ہے۔ہماری حکومت کو جلد از جلد اقتصادی راہداری کے کام کا آغاز کر دینا چاہیئے تاکہ ہندوستان سمیت کوئی اور ملک دشمن طاقت خدانخواستہ اس میں ساز ش کے علاوہ کوئی بڑی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔چائنا پاکستان کے دوستی پر مبنی تعلقات پر کسی کو کوئی شک نہیں لیکن پھر بھی ہم سب کو ہندوستان کے موجودہ رویہ پرمحتاط رویہ رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہوگا۔ہماری عوام اور ہمارا ملک بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ہماری فوج اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیکر کر قیمتی جانیں ملک پر جانثار کر دی ہیں۔ہندوستان کی حکومت،را جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئے ہم سب پاکستان کو متحد ہونا ہوگا تاکہ کوئی بھی ملک دشمن اس ملک کا بال بیکا نہ کر سکے۔باؤلے کتے ہر جگہ ہوتے ہیں،اصل عقلمندی یہی ہوتی ہے کہ ان سے بچ بچا کر اپنے کام سے کام رکھا جائے ۔ہندوستان کے بھوکنے سے پاکستان کی قدر میں نہ تو کمی آئی ہے اور نہ آئے گی ،انشا ء اللہ۔ہمار ا ملک ،ہماری فوج اور عوام عظیم تر ہے او ر رہے گی۔انشاء اللہ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز امیر رانجھا کے کالمز
-
”سٹیزن پورٹل اور عوام کے مسائل“
ہفتہ 26 جون 2021
-
”ایس او پی کی دھجیاں“
جمعہ 30 اپریل 2021
-
”جیسی کرنی ویسی بھرنی“
منگل 5 نومبر 2019
-
اتنی لوٹا کریسی،خدا خیر کریسی
منگل 22 اکتوبر 2019
-
کشمیری مسلمانوں کی آخری آس
جمعرات 15 اگست 2019
-
”اب تربوز رُل رہا ہے“
منگل 18 جون 2019
-
” دودھ نکالنے والا فارمولا“
بدھ 1 مئی 2019
-
”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“
پیر 4 مارچ 2019
ممتاز امیر رانجھا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.