”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“

پیر 4 مارچ 2019

Mumtaz Amir Ranjha

ممتاز امیر رانجھا

پلوامہ میں ہونیوالے نقصان کو پاکستان پر ڈالنے والے ہندوستان کی جارحیت کی وجہ سے دونوں ممالک میں حالات یکسر خراب ہو گئے۔عر صہ دراز سے ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ اور ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔اس وجہ سے لاکھوں کشمیری نوجوان ،مرد ،عورتیں اور بوڑھے ہندوستانی فوج کے ہاتھوں روز ذلیل ہوتے ہیں ،روز ان کے انسانی حقوق پامال کئے جاتے ہیں،اس پر نہ تو دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اور ملک کوئی آواز اٹھاتے ہیں اور نہ ہی کوئی عملی کام کر دکھاتے ہیں۔

پلوامہ میں ہونیوالے واقعہ بظاہر وہاں کے مقامی افراد کی طرف سے آزادی کشمیر کے لئے کوئی پلاننگ ہے یا پھرمودی کے الیکشن جیت جانے کا کوئی خودساختہ ڈرامہ لگتا ہے۔
ہندوستان ایک دو ہفتے سے پاکستان ،پاکستانی فوج اور عوام کو آنکھیں دکھانے کی کوششوں میں تھا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی آرمی جاسوس کلبھوشن کے ذریعے پاکستا ن میں کئی سالوں سے دہشت گردی کرانے والا نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ہندوستان اپنے جاسوس کے پکڑے جانے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

ہندوستان انٹرنیشنل پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو نیچا دکھانے کی ہر ممکن کوشش کر تا رہتا ہے۔ہندوستان اپنے ڈراموں اور فلموں میں بھی پاکستانیوں اور مسلمانوں کو بطور وِلن پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے۔گائے کا پیشاب پینے والی اور بتوں کو پوجنے والی قوم اور افراد سے نیکی کی تمنا رکھنا دراصل بہت بڑی بیوقوفی ہے۔ہم سارے پاکستانی اکثر پاکستان انڈیا کا میچ دیکھ کر اسے بطور تفریح انجوائے کرتے ہیں لیکن تنگ نظر ہندو بنیا کافی عرصے سے اس گیم کو بھی بند کروانے میں کامیاب رہا ہے۔


 پاکستان انڈیا کے بارڈرز پر انڈیا کی طرف سے ہر سال ورکنگ باؤنڈری کی ہزاروں خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔انڈیا ہر سال بے گناہ پاکستانی فوجیوں اور عوام پر گولہ باری اور فائرنگ سے ان کی شہادت اور جسمانی معذوری کا باعث ہے۔ اب جبکہ اس ہفتہ ہندوستان نے خود ہی رات پونے تین بجے کشمیر کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے لڑاکا طیارے پاکستانی سر زمین کی طرف بھیج کر درختوں پر گو لہ باری کروائی اور پھر چو بیس گھنٹے اپنے میڈیا پر بیٹھ کر پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج کو نیچا دکھایا۔

پاکستانی قوم اس بات پر بہت نہ صرف افسردہ تھی بلکہ شدید غصے میں تھی کہ ہندوستانی طیارے کس طرح بمباری کرکے بغیر پاکستانی فوج کے ہاتھوں نقصان کرائے واپس چل دیئے۔اس بمباری کا اور سرحدی خلاف ورزی کا بدلہ لینے کا احقر سمیت تمام پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا۔پھر آئی ایس پی آر نے بہترین طریقے سے پریس کانفرنس کر کے فوج اور عوام کا مورال ہائی کیا۔

آئی ایس پی آر نے جس دن بتایا کہ ہم بھی ہندوستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے اور کافروں سے بدلہ لیں گے،اس کے بعد ساری قوم نے فوج کو لبیک کہا اور ساری قوم ہندوستان سے جنگ کے لئے تیار ہو گئی۔یقین کریں پورے ملک میں اس بات کی امید بھی بندھ گئی کہ اب مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے دن بھی دور نہیں رہے۔ہم پوری قوم ماشاء اللہ مسلمان ہیں اور ہم سب کو پتہ ہے کہ ہمارے فوجی اور جوان اگر انڈیا سے جنگ کریں گے تو یہ جنگ نہ صرف ہمیں کامیاب کرے گی بلکہ ہم مسلمانوں کو شہادت کی موت ملنے کی خوشخبریاں بھی سنائے گی۔

ہندو مرے گا تو دوزخی رہے گا لیکن اگر مسلمان اس موت چل بسا تو شہادت سے سرخرو۔ہمارے جذبات انڈیا کے ہتھیاروں سے کہیں آگے ہیں۔
اس کے بعد پاکستانی فوج نے گزشتہ روز صبح صبح ہندوستان کی طرف سے ہوائی اٹیک کو بری طرح فلاپ کیا اور ان کے جہازوں کو زمین کی طرف مار گرایا ،ان کا ایک طیارہ پاکستان اور دوسرا ہندوستان میں گرا۔ہندوستان کا ایک پائیلٹ ابھے نامی کشمیر میں زندہ گرفتار بھی کر لیا گیا۔

اس کے بعد پورے پاکستان میں اس بات پر عوام نے نہ صرف جشن منایا بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سر بسجود بھی ہوئے کہ ہماری آرمی نے جذبہ ایمانی سے ایک کافر قوم کو حقیقی معنوں میں جواب دے دیا۔اس کے بعد ہماری حکومت اور اپوزیشن نے یکجا ہو کر فوج کو پوری طرح سپورٹ کیا اور یہ بھی اچھا فیصلہ کیا گیا کہ ہماری فوج نہ صرف انڈیا کے پائیلٹ کو واپس کرے گی بلکہ آئندہ ہندوستان کی طرف سے جارحیت نہ دکھانے کی یقین دہانی بھی مانگے گی اور ساتھ ہی انڈیا کو وارننگ بھی دی کہ اگر وہ اپنی فوجی طاقت خدانخواستہ پاکستان پر دکھانے کی کوشش کریں گے تو پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج ہندوستان کو ماں کا دودھ یاد دلائے گی۔


بہت خوشی کی بات ہے اگر انڈیا اس پیغام کو سمجھ لے کہ، جنگ سے قوموں کو نقصان ہوتا ہے اور زبردستی کسی کی آزادی سلب کرنے کے نتائج نقصان دہ اور دور رس ہوتے ہیں۔روزگھٹ کر مرنے سے ایک روز مرنا بہتر ہوتا ہے۔ہندوستان نے اگر کبھی بھی پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کی کوشش کی تو ہماری فوج اور عوام انشاء اللہ ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے نہ صرف مٹا دے گی بلکہ ہم سارے ہندوؤں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے۔ہماری قوم پھر بھوک سے پیٹ پال لے گی لیکن ہندوستان کی جارحیت کا مستقل خاتمہ کردے گی ،انشاء اللہ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :