
زبان کارَس
جمعرات 7 مئی 2015

پروفیسر مظہر
(جاری ہے)
محترم الطاف حسین کی تقریرنے بحرسیاست میں ایسا ارتعاش پیداکیاکہ ہرطرف ہلچل سی مچی ہوئی ہے ۔غیرپارلیمانی زبان اورالزام تراشی تواب ہماری سیاست کاجزوِلاینفک ،جس کے جومُنہ میںآ تا ہے ،بولتا چلاجاتا ہے لیکن الطاف حسین نے توہر ”حَد“ پھلانگ دی ۔فوج کا ردِعمل مناسب اوربَروقت ، ISPRکے میجرجنرل عاصم باجوہ صاحب نے اِس خطاب کو بیہودہ قراردیا ۔اُن کے ٹویٹ کے بعداب ہرکوئی” حصّہ بقدرِجثہ“ ڈال رہاہے اورکچھ توجثے سے بھی زیادہ ۔بلوچستان اسمبلی کی مذمتی قرارداد پاس ہوچکی ۔سندھ اورپنجاب کی اسمبلیوں میں بھی ایسی ہی قراردادیں لانے کاشور اورسینٹ و قومی اسمبلی میں بھی اسی کی بازگشت ۔الطاف حسین صاحب نے معافی مانگ لی اورایم کیوایم والے وضاحتیں پیش کر کرکے تھک چکے لیکن سیاست دانوں میں خونِ گرم کی لہریں ابھی تازہ دَم ۔سب سے معتدل اورمتوازن ردِعمل قائدِایوان اورقائدِحزبِ اختلاف کا ۔محترم وزیرِاعظم نے فرمایا ”معافی مانگناایک اچھااقدام ہے“اور سیدخورشیدشاہ نے کہا”جب معافی مانگ لی گئی توپھر معاملہ ختم ہوجانا چاہیے “۔ لیکن کچھ لوگ ایم کیوایم سے گِن گِن کے بدلے لینے کے درپے ۔سوال یہ کہ اگرواقعی ایم کیوایم ایک دہشت گردجماعت ہے ، ٹارگٹ کلرزاور بھتہ خوراُس کی پناہ میں ہیں ،اُس کے اپنے نو گوایریاز اورعقوبت خانے ہیں،اسے بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے اوراُس کے کارکن” را“ سے تربیت حاصل کرتے ہیں توپھر اِس جماعت پرپابندی چہ معنی دارد؟۔اُس کے ساتھ تو وہی سلوک ہوناچاہیے جوطالبان نامی دہشت گردوں کے ساتھ کیاجا رہاہے ۔لیکن اگریہ محض الطاف حسین کی لغو ،بیہودہ اوربے بنیاد تقریرکا ردِعمل ہے توپھر
آخر گناہ گار ہوں ، کافر نہیں ہوں میں
دنیا ہے چل چلاوٴ کا رستہ ، سنبھل کے چل
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر مظہر کے کالمز
-
ریاستِ مدینہ اور وزیرِاعظم
اتوار 13 فروری 2022
-
وحشت وبربریت کا ننگا ناچ
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
اقبال رحمہ اللہ علیہ کے خواب اور قائد رحمہ اللہ علیہ کی کاوشوں کا ثمر
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
رَو میں ہے رَخشِ عمر
جمعہ 30 جولائی 2021
-
یہ وہ سحر تو نہیں
جمعہ 2 جولائی 2021
-
غزہ خونم خون
ہفتہ 22 مئی 2021
-
کسے یاد رکھوں، کسے بھول جاوٴں
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
یہ فتنہ پرور
ہفتہ 20 مارچ 2021
پروفیسر مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.