
ہوتاہے شب وروزتماشہ میرے آگے
جمعہ 29 اگست 2014

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
اُدھرسونامیے دھرنے سے آہستہ آہستہ کھسکتے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف شیخ الاسلام کے عقیدت مندایسے دھرنادیئے بیٹھے ہیں کہ اُن کے درمیان سے ہواکاگزرنابھی محال ہے۔اگرعلامہ صاحب تھوڑی سی ہلچل محسوس کرتے ہیں توفوراََحضرت امام حسین کی کربلاکی اُس رات کاذکرلے بیٹھتے ہیں جب آپ نے چراغ گُل کروادیئے اورفرمایاکہ رات کے اندھیرے میں جواُن کاساتھ چھوڑکے جاناچاہتاہے،چلاجائے، اُنہیں کوئی گلہ نہ ہوگا۔جب دوبارہ چراغ جلائے گئے توکوئی ایک شخص بھی اپنی جگہ سے ہلاتک نہ تھا۔علامہ صاحب بھی اپنے آپ کوحسینیت کے علمبردارکہتے ہیں جویزیدیت کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔وہ بھی اپنے عقیدت مندوں کومتواتریہ کہتے رہتے ہیں”میںآ نکھیں بندکرلیتاہوں،جومیراساتھ چھوڑناچاہے چھوڑجائے“۔ایساکہتے ہوئے اُن کی آوازہمیشہ بھرّاجاتی ہے اورپلکیں نَم۔ویسے علامہ صاحب کوکبھی آنکھیں بندکرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ عقیدت مندپہلے ہی شورمچاناشروع کردیتے ہیں۔یوں توعلامہ صاحب مسحورکردینے کے فن میں یکتاہیں لیکن عقیدت مندوں کی تائیدحاصل کرنے کا فَن اُنہوں نے الطاف بھائی سے سیکھاہے۔الطاف بھائی نے بھی متعددبارایم کیوایم کی قیادت سے دست برداری کا اعلان کیالیکن پھر”پبلک کے پُرزوراصرارپر“اعلان واپس لیتے رہے۔اب علامہ صاحب بھی وہی حربہ اپنے عقیدت مندوں پرآزمارہے ہیں اورالطاف بھائی کی طرح کامیاب بھی ہیں۔شایداسی قدرِمشترک کی وجہ سے علامہ صاحب اورالطاف بھائی کی گاڑھی چھنتی ہے۔
ویسے توخاں صاحب نے بھی سونامیوں کا دل بہلانے کے لیے”میوزیکل کنسرٹ“کااہتمام کیااوریہ حربہ کچھ دن کامیاب بھی رہالیکن خاں صاحب کے پرانے ”لنگوٹیے“چودھری نثاراحمدنے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔اُنہوں نے 25 اگست سے وفاقی حکومت کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا۔اب لڑکے لڑکیاں تواپنے اپنے تعلیمی اداروں کے ہورہے اورخاں صاحب کاشوفلاپ۔شنیدہے کہ 25 اگست کی شام کودھرنے میں شریک سونامیوں کی تعداد صرف گیارہ سوتھی۔دروغ بَرگردنِ راوی ،اب خاں صاحب اپنے دوست چودھری نثارکی اِس شرارت پر متواترگُنگنارہے ہیں کہ
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.