
کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک
منگل 26 جولائی 2016

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
2013ء کے عام انتخابات میں بھی اُنہوں نے میاں نوازشریف کو انتخابی کامیابی پر مبارک باددی تھی لیکن پھر شیخ رشیدجیسے صلاح کاروں کے مشورے پردھاندلی کاایسا شور مچایاکہ نگران مرکزی حکومت سے لے کر چڑیاوالے صاحب تک اور الیکشن کمیشن سے لے کر چیف جسٹس تک سبھی کو ایک ہی ہَلّے میں بے ایمان قرار دے ڈالا ۔ تب سے اب تک وہ کسی نہ کسی حوالے سے نوازلیگ کو بے ایمان قرار دیتے چلے آرہے ہیں حالانکہ اُنہی کی ضِد پربنائے گئے سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے بھی نوازلیگ کو بے گناہی کا سرٹیفیکیٹ عطاکر دیا ۔اب پاناما پیپرز کابہانہ بناکر وہ ایک دفعہ پھر 2014ء کے دھرنوں کی تاریخ دہرانے کے لیے پَر تول رہے ہیں ۔ اُنہوں نے 7 اگست کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیاہے ۔ 2014ء میں بھی اگست ہی کا مہینہ تھا جب خاں صاحب بڑے طمطراق سے عازمِ اسلام آباد ہوئے ، ڈی چوک اسلام آباد میں 126 روزہ دھرنا بھی دیا لیکن ”کَکھ“ ہاتھ نہ آیااور وہ بے نیل و مرام لوٹ آئے ۔ تب اُنہیں ایک کامیابی البتہ ضرور حاصل ہوئی کہ اُنہوں نے ”شادی کرلی“ اور ساتھ ہی یہ نعرہ بھی لگادیا” کون کہتاہے کہ تبدیلی نہیں آئی ، میرے گھر میں تو تبدیلی آگئی ہے “۔ سونامیے بھی گلی گلی شورمچاتے پھر رہے تھے کہ تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آ گئی ہے۔ کچھ سونامیے تویہ بھی کہتے تھے ”بھابی آنہیں رہی ، بھابی آگئی ہے“۔ اب کی باربھی اُن کی شادی کی افواہیں گرماگرم ،دھرنا بھی تیار اورمہینہ بھی اگست کا اِس لیے سونامیے ایک اور ”تبدیلی“ کے لیے تیار رہیں کہ تاریخ اپنے آپ کودہرانے جارہی ہے۔
کپتان صاحب نے آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں زور تو بہت مارااور دعوے بھی بڑے بڑے کیے لیکن تحریکِ انصاف کو پھربھی بدترین شکست کاسامنا کرناپڑا اور پورے آزادکشمیر میں سے اُن کے ہاتھ ایک بھی سیٹ نہ لگی ، البتہ پاکستان میں آزادکشمیرکی 12 سیٹوں میں سے 2 سیٹوں پر اُن کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ ایک سیٹ پشاورسے ملی اوردوسری لاہورسے ۔ دراصل آزادکشمیر کے انتخابات میں کپتان صاحب کی سوئی میاں نواز شریف پرہی اٹکی رہی اوروہ پاناما پیپرزکا بہانہ بناکر الزامات کی زنبیل کھول کربیٹھ رہے ۔ اُنہوں نے آزادکشمیرکی ترقی کے لیے کوئی بات کی ، نہ وہاں کے مسائل کوحل کرنے کے لیے کوئی پروگرام دیا ۔ اَس کے علاوہ اُنہوں نے بیٹھے بٹھائے یہ بھی فرمادیا کہ اگر فوج آتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے ۔ اُن کے اِس بیان کابھی منفی اثرہوا جبکہ دوسری طرف نوازلیگ کے اکابرین بہ اندازِ حکیمانہ آزادکشمیرکی تعمیر وترقی کا ایجنڈاعوام تک پہنچاتے رہے ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ تحریکِ انصاف میں تازہ تازہ شمولیت اختیار کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود بھی ہارگئے جنہوں نے گزشتہ 25 سالوں میں کبھی شکست کامُنہ نہ دیکھاتھا ۔
انتخابات میں کلین سویپ سے اگلے دِن میاں نواز شریف صاحب بھی ” اِن ایکشن“ ہوئے اور آزادکشمیر کے عوام کاشکریہ اداکرنے مظفرآباد جاپہنچے ۔ یہ طویل بیماری سے شفایاب ہونے کے بعداُن کی سیاست میں پہلی” اِنٹری“ تھی ۔ مظفرآباد میں خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کپتان صاحب پریوں چوٹ کی ”تبدیلی دھرنے سے نہیں ، کچھ کرنے سے آتی ہے“۔
اُدھر ہمارے نوخیزبلاول زرداری ہیں جنہیں اُن کے و الدِ گرامی ”ایویں خوامخواہ“ وقفِ مصیبت کرکے خود ”اُڑن چھو“ ہوگئے ۔ آجکل وہ بیچارے ”وَخت“ میں پڑے ہوئے ہیں ۔ آزادکشمیر کی انتخابی مہم میں زورتو اُنہوں نے بھی بہت مارااوررَومن اُردومیں لکھی ہوئی تقریریں کر ، کر کے اپنا گلا بٹھالیا لیکن ہاتھ اُن کے بھی ”کَکھ“ نہ آیااور پیپلزپارٹی کوبھی صرف 2 ہی سیٹیں ملیں ۔ ایک اُن کے گھرسندھ (کراچی) سے اوردوسری آزادکشمیرسے ۔ گزرے پانچ سالوں میں آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی جسے کشمیری عوام نے یکسر مسترد کردیا ۔ سچ ہے کہ” جیسا کروگے ، ویسا بھروگے“۔ پانچ سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہی جس کا عوام نے بھی اُسے خوب مزہ چکھایا ۔ اب بلاول صاحب دھاندلی کاشور مچاتے ہوئے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے اورسڑکوں پرنکلنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ شاید اعتزاز احسن اورشیخ رشید کی یہ خواہش پوری ہوجائے کہ کَل کلاں عوام عمران خاں اور بلاول زرداری کوایک ہی کنٹینر پرسوار دیکھیں ۔ ویسے توتقریباََ تمام سیاسی جماعتیں عمران خاں کے 7 اگست کے احتجاج کویہ کہہ کر مسترد کرچکی ہیں کہ ”سولو فلائیٹ“ کے شوقین عمران خاں نے کسی بھی اپوزیشن جماعت سے مشورہ کیے بغیر7 اگست کواحتجاجی تحریک کااعلان کیاہے اِس لیے اُن کا اِس سے کچھ لینا دینانہیں ۔ لیکن سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے ۔ خصوصاََ پاکستانی سیاست میں تو ”ہوتا ہے شب وروز تماشہ میرے آگے“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.