
"7 ستمبر یومِ دفاعِ ختم نبوت و یوم فتحِ اسلام"
منگل 8 ستمبر 2020

قاضی زین العابدین
ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ انبیاء کی آمد کا سلسلہ جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا وہ حضرت محمدﷺ خاتم النبیّین پر ختم ہو چکا ہے اب حضور خاتم النبیّینﷺ آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہو گا۔
ختم نبوت کا عقیدہ ان اجماعی عقائد میں سے ہے جو اسلام کے اصول اور ضروریات دین میں شمار کیے گئے ہیں اور عہد نبوت سے لے کر آج تک ہر مسلمان اس پر ایمان رکھتا آیا ہے کہ حضرت محمدﷺ بلا تخصیص خاتم النبیّین ہیں۔
قرآن کی سو آیات کریمہ اور رحمت عالم خاتم النبیّینﷺ کی دو سو دس احادیث متواترہ سے یہ مسئلہ ثابت ہے۔
(جاری ہے)
امّت کا سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر منعقد ہوا کہ مدعی نبوت کو قتل کیا جاۓ۔
قارئین محترم! 7 ستمبر تاریخِ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک ایسا دن ہے جسے یومِ دفاعِ ختم نبوت کے نام سے جانا جاتا ہے اس دن کو اگر یوم فتحِ اسلام کا نام دیا جاۓ تو بھی بجا ہے۔ اس دن پاکستان کی اسمبلی کے تمام ممبران نے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج اور اقلیت قرار دیا۔ مولانا شاہ احمد نورانی نے 30 جولائی1974ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے قرارداد پیش کی۔ 44 ممبران کے دستخطوں سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے بل بھی پیش کیا گیا چنانچہ بل پر بحث شروع ہوئی۔ مرزا ناصر اور مرزا صدرالدین وغیرہ تشریف لاۓ۔
13 دن تک بحث جاری رہی۔ مرزا ناصر اپنے دلائل دیتا رہا۔
فقہیہ ھذہ الامّہ محمود الملّت حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ نے یحیٰی بختیار کی دینی و شرعی امور میں معاونت فرمائی۔ یوں آخر کار سات ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لیے آئینی ترمیم پیش کی جو کہ اس وقت کے وزیر قانون عبدالحفیط پیرزادہ نے پیش کی۔ یوں 4بج کر 35 منٹ پر حتمی اجلاس کے نتیجہ میں پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ یوں حق کو فتح نصیب ہوئی۔1953 کو تحریک ختم نبوت چلی اور ہزاروں نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اس مسئلہ پر بحث کے لیے دو ماہ میں اٹھائیس اجلاس ہوۓ 96 گھنٹے گفتگو ہوئی۔ تفصیلی غور و فکر اور بحث کے بعد قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ دیا گیا۔ اب 7ستمبر 1974 سے قادیانی آئین پاکستان کے مطابق بھی غیر مسلم اقلیت ہیں۔آئین پاکستان کی شق(2) 106 اور(3)260 میں اس کا مستقل اندراج کیا گیا.
قارئین محترم!
قادیانی خود کو چونکہ مسلم کہتے ہیں اس لیے بعض وہ لوگ جو انکی حقیقت سے بخوبی واقف نہیں ہوتے ان کے بارے میں نرم گوشہ رکھنا شروع ہو جاتے ہیں یاد رکھیۓ
قادیانی اب بھی خود کو غیر مسلم اقلیت نہیں مانتے اور خود کو مسلم کہہ کر وہ آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرنے سےصاف انکار کر رہے ہیں لہذا قادیانی نہ صرف اسلام کے غدار ہیں بلکہ آئین پاکستان کے بھی غدار ہیں۔ ہر ذی شعور پاکستانی کو ان سب باتوں سے آگاہی ضروری ہے۔ اللہ ملک پاکستان کی حفاظت فرماۓ اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
قاضی زین العابدین کے کالمز
-
"7 ستمبر یومِ دفاعِ ختم نبوت و یوم فتحِ اسلام"
منگل 8 ستمبر 2020
-
6 ستمبر تجدیدِ عہدِ وفا کا دن
اتوار 6 ستمبر 2020
-
فکرِ حسین رضی اللہ عنہ کیا ہے؟
جمعہ 28 اگست 2020
-
سیاسی کھیل
پیر 27 جنوری 2020
-
”میرا جسم میری مرضی سے لال لال تک“
اتوار 29 دسمبر 2019
-
”پاکستان اور ریاستِ مدینہ“
منگل 10 دسمبر 2019
قاضی زین العابدین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.