
معیار تعلیم پستی کی راہ پر گامزن...... ذمہ دار کون؟
جمعہ 10 اپریل 2020

رؤف سعید
(جاری ہے)
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وطن عزیز میں مسلسل گرتے ہوئے معیار تعلیم کا آخر ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کہ ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر اس ناخوشگوار و تکلیف دہ صورتحال کا احساس و ادراک بھی ہے کہ نہیں؟ اور اگر کسی درجے ھے بھی تو کیا اس کی اصلاح و بہتری کی فکر بھی ہے کہ نہیں؟
زیر بحث صورتحال کا بڑا و کلیدی سبب مقتدر قوتوں کا اسکی غیر معمولی اہمیت کی مناسبت سے یکسر توجہ و اہمیت نہ دینا ھے.
سرکاری تعلیمی اداروں کا تو ذکر ہی کیا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی قومی مفاد کے تابع سمت بندی و نگرانی پر مبنی ایسا کوئی ٹھوس و جامع نظام ہی وضع نہیں کیا گیا جس سے ان کو جملہ پہلوؤں سے ملکی مفاد کے تابع حدود و قیود میں رکھا جا سکتا. لیکن ملکی مفاد سے دلچسپی ہے ہی کس حکمران کو؟ یہ تو ان کے دائرہ توجہ و دلچسپی سے ہی ماوراء ھے. ملکی و قومی مفاد کے الفاظ تو اپنے ذاتی و پارٹی مفاد کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں اور جب مفاد حاصل ہو جاتا ہے تو پھر کونسا ملکی مفاد اور کونسا قومی تقاضا؟ یہ سب یکسر طاق نسیان ہو جاتا ھے.
جب قومی مفادات سے بالاتر، مفادات کی حدود ذاتی و پارٹی مفاد سے شروع ہو کر ذاتی و پارٹی مفاد پر ہی ختم ہوجائے گی تو ہم کیسے تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں اصلاح و بہتری کی امید و توقع رکھ سکتے ہیں؟ جب ہمارا بحیثیت مجموعی کردار کسی ٹھوس قومی نظریہ کے تابع ہونے کی بجائے مجرد ذاتی و سطحی مفاد کی اساس پر ہی استوار ہو گا تو پھر ملکی و قومی سطح پر بہتری کی کونپلیں کس طرح پھوٹ سکتی ہیں؟ فکری و نظریاتی بحران ہی فی الحقیقت قوم کا وہ مرکزی و اساسی مسئلہ ہے جس کے بطن سے بے سمتی جنم لے رہی ہے اور جو درست سمت میں درست اقدام اور درست ارتقائی نشوونما میں سدراہ ھے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.