کال سینٹر
اتوار 27 ستمبر 2020

ثمینہ محی الدین
ریاستِ مدینہ سیلز ڈیپارٹمنٹ میں خوش آمدید ۔ کہیئے میں آپ کی کیا مدد کروں؟
شکر ہے آپ کا نمبر مل گیا۔ ہم تو مدینے کی ریاست ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے۔ آپ ڈیلوری دیتے ہیں؟
جی بالکل۔ ڈیلیوری سروس فری ہے۔ آپ یہ بتائیں ہمارا مدینہ CITY پیکج لے لیجئے۔ پورا شہر آپ کو دعائیں دے گا۔۔
نہیں نہیں۔ کوئی اور پیکج دیجیئے۔ شہر میں تو میرے میاں پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں۔ کچھ مشکل ہو جائے گا۔ ہمارے لیئے کچھ بھیج دیں بس
کوئی ایسی بات نہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں۔ پراپرٹی کے کاروبار میں تو آگے پیچھے کی باتیں کرنی پڑتی ہیں۔ آپ محلہ پیکج لے لیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ۔۔
نہیں۔ وہ بات یہ ہے کہ ۔۔اصل میں سمجھا کریں نا۔میں لے تو لیتی ایسی بات نہیں ہے لیکن میرے محلے میں زیادہ تر گھر تو دوسرے فرقے سے ہیں۔
جی میں سمجھ سکتا ہوں۔ آپ کے گھر کے لیئے موجود ہے۔ زبردست پیکج جس سے آپ کو ملے انتہائی نیک۔۔
ایک منٹ۔۔میں کہنا چاہ رہی تھی۔ میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں۔ میری نند۔۔خدا کی پناہ۔ اس کا میاں رشوت لیتا ہے اور وہ شاپنگ کر کے میرا دل جلاتی رہتی ہے۔ میں تو اللہ تعالی کو حاضر جان کر کہتی ہوں ، اس کودوزخ میں جلنا ہی چاہیئے۔ آپ میرے بیڈروم کے لیئے بھیج دیں۔
جی ضرور بھیج دیتے ہیں۔ آپ کے بیڈروم کے لئے خاص پیکج جو آپ کو اور آپ کے خاوند کو کوئی ایسا کام نہ کرنے دے جس آپ دنیا و آخرت میں کسی پریشانی کا سامنا کریں۔ انتہائی۔۔۔
کیا مطلب؟ ابھی میں نے آپ سے کہا کہ میرے ہسبنڈ پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ تو کلائنٹس سے بیڈروم سے ہی بات کرتے ہیں نا۔ آپ صرف میرے لیئے بھیج دیں۔۔۔میں تو نیک ہوں۔ مجھے تو دیں۔۔
جی معاف کیجئے صرف آپ کے لیئے ، کمپنی کی پالیسی کے تحت ہم آپ کو پودینے کی ریاست بھیج سکتے ہیں۔ خشبو بھی لیں اور منٹ سوڈا بھی پیئیں۔ شکریہ۔
شکر ہے آپ کا نمبر مل گیا۔ ہم تو مدینے کی ریاست ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے۔ آپ ڈیلوری دیتے ہیں؟
جی بالکل۔ ڈیلیوری سروس فری ہے۔ آپ یہ بتائیں ہمارا مدینہ CITY پیکج لے لیجئے۔ پورا شہر آپ کو دعائیں دے گا۔۔
نہیں نہیں۔ کوئی اور پیکج دیجیئے۔ شہر میں تو میرے میاں پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں۔ کچھ مشکل ہو جائے گا۔ ہمارے لیئے کچھ بھیج دیں بس
کوئی ایسی بات نہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں۔ پراپرٹی کے کاروبار میں تو آگے پیچھے کی باتیں کرنی پڑتی ہیں۔ آپ محلہ پیکج لے لیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ۔۔
نہیں۔ وہ بات یہ ہے کہ ۔۔اصل میں سمجھا کریں نا۔میں لے تو لیتی ایسی بات نہیں ہے لیکن میرے محلے میں زیادہ تر گھر تو دوسرے فرقے سے ہیں۔
(جاری ہے)
ہم نا تو ان سے کچھ لے کر کھاتے ہیں نا آتے جاتے ہیں۔
۔۔آپ تو بس میری مشکل کا حل کریں۔ میں بہت تنگ ہوں ہروقت گھر میں کبھی کوئی پریشانی۔۔۔جی میں سمجھ سکتا ہوں۔ آپ کے گھر کے لیئے موجود ہے۔ زبردست پیکج جس سے آپ کو ملے انتہائی نیک۔۔
ایک منٹ۔۔میں کہنا چاہ رہی تھی۔ میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں۔ میری نند۔۔خدا کی پناہ۔ اس کا میاں رشوت لیتا ہے اور وہ شاپنگ کر کے میرا دل جلاتی رہتی ہے۔ میں تو اللہ تعالی کو حاضر جان کر کہتی ہوں ، اس کودوزخ میں جلنا ہی چاہیئے۔ آپ میرے بیڈروم کے لیئے بھیج دیں۔
جی ضرور بھیج دیتے ہیں۔ آپ کے بیڈروم کے لئے خاص پیکج جو آپ کو اور آپ کے خاوند کو کوئی ایسا کام نہ کرنے دے جس آپ دنیا و آخرت میں کسی پریشانی کا سامنا کریں۔ انتہائی۔۔۔
کیا مطلب؟ ابھی میں نے آپ سے کہا کہ میرے ہسبنڈ پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ تو کلائنٹس سے بیڈروم سے ہی بات کرتے ہیں نا۔ آپ صرف میرے لیئے بھیج دیں۔۔۔میں تو نیک ہوں۔ مجھے تو دیں۔۔
جی معاف کیجئے صرف آپ کے لیئے ، کمپنی کی پالیسی کے تحت ہم آپ کو پودینے کی ریاست بھیج سکتے ہیں۔ خشبو بھی لیں اور منٹ سوڈا بھی پیئیں۔ شکریہ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.